18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے جمہوریہ کوریا کے وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی

Urdu News

نئی  دہلی: رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج  جمہوریہ کوریا  کے قومی دفاع کے وزیر   جناب  جیانگ کیانگ   – ڈو  سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی ۔

          دونوں وزرائے دفاع نے کووڈ -19  عالمی وبا سے پیدا صورتحال سے  متعلق معاملات پر بات چیت کی ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے جناب  جیانگ کیانگ –ڈو    کو  کووڈ -19  کے خَلاف جنگ  میں  بین  الاقوامی کوششوں  میں ہندوستان کے تعاون کے بارے  میں بتایا اور اس  عالمی وبا کے خلاف    عالمی جنگ میں  باہمی تعاون  کے شعبوں  کے بارے میں بات چیت کی ۔دونوںوزرائے دفاع نے   اس عالمی وبا سے پیدا ہونے والے پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق  کیا۔

          ٹیلی فون پر کی گئی بات چیت کے دوران  دونوں وزرائے دفاع  نے  دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف اقدامات  کا جائزہ لیا اور  مسلح دستوں  کےدرمیان  دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے عہد بندی کا اظہار کیا ۔ دونوں  ملکوں کے درمیان دفاعی صنعت اور دفاعی  ٹکنالوجی   میں  تعاون    کے سلسلے میں  معاہدوں  کو آگے بڑھانے  پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

          ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے دوران  سلامتی سے متعلق باہمی مفاد کے سلسلے  میں  علاقائی صورتحال پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More