20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز نے دہلی کے قریب علاقوں میں ریل بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور شہری بھیڑبھاڑ کو کم کرنے کا کام کیا

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور شہری علاقوں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں مدد دینے کے لئے انڈین ریلویز ملک بھر میں اقدامات کا ایک سلسلہ چلا رہا ہے۔

ان سرگرمیوں کے ایک جزو کے طور پر، شمالی ریلوے نے موجودہ روہتک – گوہانہ ریلوے لائن کو ایک 4.8 کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ ٹریک میں تبدیل کردیا ہے۔ مذکورہ لائن پر کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے اور اسے آئندہ تین مہینوں کے اندر چالو کردیا جائے گا۔

مذکورہ ریلوے لائن شہر کے قلب سے ہوکر گزرتی ہے۔ یہاں شہر کے حدود کے اندر اس لائن پر چار لیول کراسنگ ہیں۔ اس کی وجہ سے ٹریفک کی بھاری بھیڑ ہوتی ہے، کیونکہ لیول کراسنگ گیٹ کو اکثر بند کرنا پڑتا ہے۔ اس سے ریلوے ٹریفک پر بھی اثر پڑتا ہے، ٹرینوں کی سیفٹی اور رفتار سے متعلق معاملات بھی متاثر ہوتے ہیں اور سڑک کا استعمال کرنے والوں کو بھی دشواری ہوتی ہے۔

اب اس ٹریک کو ایلیویٹ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لیول کراسنگ ختم ہوگیا ہے۔ اس سے روہتک کے لوگوں کو بڑی راحت ملے گی۔ اس لائن کے شروع ہوجانے سے ریلویز اس اہم روٹ پر خوش اسلوبی کے ساتھ ریل گاڑیوں کو چلا سکے گا۔ اس سیکشن پر ریل گاڑیوں کی رفتار بھی بڑھ جائے گی۔

اس پروجیکٹ پر ریلویز اور ہریانہ حکومت نے مل جل کر کام کیا ہے اور اس پر  مجموعی طور پر 315 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں، جس میں ریاستی حکومت کا تعاون 225 کروڑ روپئے ہے۔ اس کام کی انجام دہی کے ذریعے ریلویز نے روہتک کے لوگوں کے ایک دیرینہ مطالبے کی تکمیل کردی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More