18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز کی وزارت نے اپنے نیکسٹ جنریشن ای-ٹکٹنگ سسٹم کیلئے نیو یوزر انٹرفیس کو لانچ کیا

Urdu News

نئی دہلی، ریلویز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے بہترین طریقۂ کارکے استعمال کی سفارشات اور یوزرس کے لئے بہترین تجربے کو یقینی بنانے کے ان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلویز کی آن لائن ٹریول پورٹل www.irctc.co.in نے اپنے نئے یوزرانٹرفیس کیلئے بیٹاورزن کو لانچ کیا۔ اس نئے لنک کے اندر یوزرس کے موافق کئ  اہم خصوصیات ہیں، جن کی مدد سے سفر کرنے والے لوگ آسانی کے ساتھ اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل انڈیا مہم نے حکومتی تنظیموں کے لئے  ٹیکنالوجی کی طاقت کو فروغ دینے کا راستہ ہموار کیا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا پہل نے حکومتی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ ملک کے باشندوں کی زندگی کو آسان بنائیں۔ نیکسٹ جنریشن ای-ٹکٹنگ (این جی ای ٹی) سسٹم کی تشکیل سے ریلویز کا نیا آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم سفر کی  پلاننگ اور ٹکٹوں کی خریداری خودکار طریقے سےکر کے ریل ٹکٹ بکنگ کو آسان اور تیز ترین بناتا ہے۔ہندوستانی ریلوے کا تین چوتھائی ریزرو شدہ ٹکٹ اب ای-ٹکٹنگ نظام کے ذریعے بُک کیا جاتا ہے۔

نیویوزر انٹرفیس کی چند اہم خصوصیات:

  • ای-ٹکٹنگ ویب سائٹ کے نئے انٹرفیس کے لانچ کے بعد یوزراب ٹرینوں کی انکوائری /تلاش بغیر لاگ اِن کئےہی کر سکتے ہیں۔ وہ سیٹوں کی دستیابی اور عدم دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرح سے یوزر س کا قیمتی وقت اب بچ سکتا ہے۔اسی طرح سے یوزرس اب اپنی آسانی کے حساب سے پوری ویب سائٹ میں کہیں بھی فونٹ کی سائز تبدیل کر سکتے ہیں۔
  • نئی نظرآنے والی اور نئی محسوس ہونے والی اس ویب سائٹ میں کلاس ، ٹرین، منزل، ٹرینوں کی آمد اور روانگی کا وقت اور کوٹہ کے لحاظ سے اعلیٰ اور ترقی یافتہ فلٹرز دستیاب کرائے گئےہیں تاکہ گراہکوں کو آسانی ہو سکے اور وہ اپنے سفر کا پلان اچھی طرح کر سکیں۔ ٹرینوں سے متعلق مختلف امور بشمول ٹرین کا نمبر ، ٹرین کا نام، وہ اسٹیشن جہاں سے ٹرین شروع ہوتی ہے اور وہ اسٹیشن جہاں تک ٹرین جاتی ہے، اسٹیشنوں کے درمیان دوری ، ٹرین کی آمد اور روانگی کا وقت ، اسی طرح سےسفر کے اوقات سے متعلق پوری معلومات اب واحد اسکرین پر فراہم کی جائے گی۔
  • مزید برآں‘‘مائی ٹرانزیکشن’’ پر نئے فلٹرز پر مشتمل نئے فیچرس بنائے گئے ہیں، جہاں مسافر سفر کی تاریخ، بکنگ کی تاریخ ، آئندہ سفر اور تکمیل شدہ سفر کی بنیاد پر اپنے بُک شدہ ٹکٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔
  • گراہکوں کے بکنگ تجربے کو مزید وسعت دیتے ہوئے دلچسپ فیچرس مثلاً ویٹ لسٹ ٹک کی پیش گوئی کو متعارف کرایا گیا ۔اس فیچر کا استعمال کرکے مسافر اپنے ویٹ لسٹ ٹکٹ اور آر اے سی ٹکٹ کے کنفرم  ہونے کے امکانات سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اب وہ یہ پتہ لگاسکتے ہیں کہ ان کا ٹکٹ کنفرم ہو سکتا ہے یا نہیں۔ اس نئے فیچر سے ریلویز کے آن ای-ٹکٹ بکنگ سسٹم کی قدر میں اضافہ ہوگا۔
  • مسافروں/گراہکوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ ابتدا میں  ہی اس ویب سائٹ کے بیٹا ورزن میں منتقل ہو جائیں  اور بہترمحسوس ہونے والی اس ویب سائٹ پر جا کر پہلے پندرہ دنوں میں اولین تجربہ حاصل کریں۔ اس دوران ریلوے ان سے ویب سائٹ کو مزید بہتر بنانے اور ویب سائٹ کے اندر مزید تبدیلی لانے کیلئے مشورے اور تجاویزطلب کرے۔ نئے انٹرفیس کا بیٹا ورزن آئی آر سی ٹی سی ای ٹکٹنگ پورٹل کے پرانے انٹرفیس کی جگہ لےگا۔ یوزرس کو نئے انٹرفیس میں آسانی سے منتقل کیاجائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More