16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے ایچ آرایم ایس پروجیکٹ کے تحت ای ۔ پاس موڈیول جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی: ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے انسانی وسائل کے بندوبست کے نظام کا ای پاس موڈیول جاری کیاہے جسے سی آرآئی ایس نے تیارکیاہے ۔یہ اجراء ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ عمل میں آیاجس میں ایف سی /ریلویز ، تمام بورڈ اراکین ، سی ایم ڈی /آئی آرسی ٹی سی ، ایم ڈی /سی آرآئی ایس ، تمام جنرل منیجر، پی سی پی او ایس ، پی سی سی ایم ایس ، تمام  پی ایف اے اور  تمام ڈی آرایم  نے بھی شرکت کی ۔

ہندوستانی ریلوے میں پاس جاری کرنے کا عمل زیادہ ترغیرمشینی رہا ۔ مزید یہ کہ ریلوے ملازمین کے لئے ٹکٹ اورپاس آن لائن حاصل کرنے کی سہولت موجودنہیں تھی ۔

ای  پاس موڈیول سی آرآئی ایس نے ایچ آرایم ایس پروجیکٹ کے تحت  تیارکیاہے جسے ہندوستانی ریلوے میں ہرجگہ مرحلہ وار جاری کیاجائے گا۔ اس سہولت کے عام ہوجانے کے بعد ریلوے کے ملازمین کو پاس کے لئے نہ دفترآناہوگا نہ ہی پاس کے اجراء کا انتظارکرنا ہوگا۔ ملازمین  جہاں کہیں بھی ہوں ، وہاں سے وہ آن لائن پاس کے لئے درخواست داخل کریں گے اورانھیں آن لائن پاس حاصل ہوجائے گا۔ درخواست داخل کرنے اور پاس کی تیاری کا پورا عمل موبائیل کے ذریعہ انجام دیاجاسکتاہے ۔آئی آرسی ٹی سی سائیٹ پرآن لائن ٹکٹ بھی اسی پاس پر بک کیاجاسکتاہے ۔پی آرایس /یوٹی ایس کاونٹروں پر بکنگ کی سہولت بدستوردستیاب رہے گی ۔

اس طرح ریلوے ملازمین بلارکاوٹ اپنے پاس استعمال کرسکیں گے اورساتھ ہی پاس جاری کرنے والے تمام افسران بھی احسن طریقے سے اپنا کام انجام دے سکیں گے ۔

ایچ آرایم ایس پروجیکٹ ایک جامع منصوبہ ہے جس کا مقصد ہندوستانی ریلوے میں ایچ آرکے کام کاج کو مکمل طورپر ڈیجیٹل بناناہے ۔ ایچ آرایم ایس میں مجموعی طورپر 21موڈیول کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ ایچ آرایم ایس کے ایمپلائی ماسٹراورای سروس ریکارڈ موڈیول میں تقریبا 97فیصد ریلوے ملازمین کی بنیادی تفصیلات مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس کا اجراء پچھلے سال ہواتھا۔

سی آرآئی ایس جلد ہی ایچ آرایم ایس کے آفس آرڈرموڈیول اورسیٹلمنٹ موڈیول کی شروعات کرنے جارہاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More