17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر جناب سریش پر بھا کر پر بھو نے ریا ست کرناٹک سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح اور متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا ۔

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کے سفر کو مزید آرامدہ بنانے کے لئے بھارتی ریل متعدد خدمات اور پروجیکٹیں شروع کر نے جا رہی ہے ۔ اس سمت میں ریلوے کے وزیر جناب سریش پر بھا کر پر بھو نے آ ج یعنی 18 اگست 2017 کو ریل بھون سے ویڈیو کا نفرنسنگ کے ذریعہ کرناٹک کے متعلق درج ذیل منصوبوں کو قوم کے نا م وقف کیا اور درج ذیل پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔

1۔ ہوٹگی۔کڈگی گڈگ کی ڈبل لا ئن کے کام کا آغاز

2۔ گڈگ۔واڈی نئی لا ئن کے کا م کا آغاز

3۔ ہو سپٹ ۔ ٹنائی گھاٹ۔واسکو ڈبلنگ  میں تنائی گھاٹ ۔ لونڈا۔ شو تھن سیکشن کی ڈبل لا ئن قوم کے نام وقف

4۔ ہو سپٹ ۔ ٹنائی گھاٹ۔واسکو ڈبلنگ  میں  بانا پور۔ کو پل کی ڈبل لا ئن قوم کے نام وقف

5۔ چکوڈی روڑ اسٹیشن  پر نئی اسٹیشن عمارت کی تعمیر اور پلیٹ فارم شیڈ کی توسیع

6۔ رائے باغ اسٹیشن پر پلیٹ فارم شیڈ کی توسیع

7۔گڈگ اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 2 پر پلیٹ فارم شیڈ کا التزام

8۔ کو پل اسٹیشن پر نئے پلیٹ فارم 2 اور 3 کی تعمیر

9۔ شیوامو گہ ٹاؤن اسٹیشن پر  وی آئی پی لا ؤ نج

10۔ میسور ورک شاپ میں 500 کے ڈبلیو پی سولر روف ٹاپ سسٹم

11 میسور اسٹیشن پر پا نی کے تحفظ اور ری سائکلنگ پلانٹ کا التزام

12۔ ہو لے نارا سی پورا اسٹیشن پر فٹ اوور برج قوم کے نام وقف

13۔ بیپاّ نہلّی۔ وائٹ فیلڈ۔یپاّ نہلّی کے درمیان نئی ڈیمو سروس

14۔ رائے باغ میں ایل سی 438 پر آر او بی کے کا م کا آغاز

15۔ واڈی میں با ئی پاس لا ئن کے لئے سنگ بنیاد

16۔ یاد گیر (آر وی این ایل) میں ریل بوگی کا رخانہ کا آغاز

17۔ (منگلور سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر ) نتھرا وتھی اور منگلور سینٹرل اسٹیشن کے درمیان ڈبل لائن کا سنگ بنیاد

18۔ (منگلور سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر ) منگلور سینٹرل اسٹیشن پر نئے ایف او بی کا سنگ بنیاد

ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گو ہین اس موقع پر خصوصی طور پر موجود تھے ۔ ریلوے بورڈ کے ممبر انجینئیرنگ جناب آدتیہ کمار متل ، ریلوے بورڈ کے دیگر ممبران اور سینئر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

اس مناسبت سے خطاب کرتے ہو ئے ریلوے کے وزیر جناب سریش پر بھا کر پر بھو نے کہا کہ بھا رتیہ ریل کے لئے کر نا ٹک ایک اہم ریا ست ہے ۔ ہم نے کر نا ٹک میں ریلوے کے بنیا دی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بجٹ میں اب تک کا سب سے زیا دہ فنڈ مختص کیا ہے ۔ بھا رتیہ ریل نے کر نا ٹک کی ریا ستی حکومت کے ساتھ جے وی کی تشکیل کی ہے ۔ انڈین ریلوے تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے ۔ انڈین ریلوے ریل انفرا سٹرکچر اور مسافروں کی سہو لیات کو بہتر بنا نے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ اس سے پہلے ایسی کو شش کبھی نہیں کی گئی تھی ۔ انڈین ریلوے میں صفائی ستھرائی اور میک ان انڈیا کے پرو گراموں کو کا میا بی سے نا فذ کیا گیا ہے ۔ جلد ہی بھا رتی ریل دہلی ممبئی اور دہلی کلکتہ جیسے ٹرنک روٹوں پر 200 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ٹرینیں چلا نے کے پرو جیکٹ پر کا م شروع کر ے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More