16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر سریش پربھاکر پربھو نے بھارتی خواتین کی کرکٹ ٹیم میں بھارتی ریلوے کی خاتون کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،ریلوے کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے آج یعنی 27 جولائی 2017 کو بھارت کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل بھارتی ریلوے کی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین بھی موجود تھے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اے کے متل اور ریلوے بورڈ کے ممبر اسٹاف جناب ادتیہ کمار متل، ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور کھیل کود کی سکریٹری محترمہ ریکھا یادو اور کرکٹ بھارتی خواتین ٹیم میں شامل ریلوے کی 10 خواتین کرکٹ کھلاڑی اس موقع پرموجود تھے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر سریش پربھاکر پربھو نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب پہلی مرتبہ خواتین کی بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور خواتین کے کرکٹ کی عالمی چمپئن میں دوسرے مقام پر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت میں خواتین کے بااختیار ہونے کی عظیم مثال ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مناسب موقع پانے پر خواتین بین الاقوامی سطح پر بھی حیرت انگیز کارنامے انجام دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کل 15 کھلاڑیوں میں 10 خواتین کھلاڑیوں کا تعلق انڈین ریلوے سے ہے۔ جس کی وجہ سے بھارتی ریلوے کو بھی انتہائی خوشی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ریلوے ان پر فخر کرتا ہے اور ان خواتین کھلاڑیوں کے شاندار مستقبل کو یقینی بنائے گا۔

اس ٹیم کی کپتان ریلوے کی ملازم محترمہ میتھالی راج ہیں اور ان کے علاوہ ریلوے میں ملازم خواتین کرکٹ کھلاڑیوں میں نائب کپتان محترمہ ہرمنپریت کور، ایکتا بشٹ، پونم راوت، ویدا کرشنا مورتی، پونم یادو، سشما ورما، مونا میشرام، راجیشوری گائیکواڈ اور نزہت پروین شامل ہیں۔ محترمہ ہرمنپریت کور نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115 گیندوں میں 171 رن اسکور کئے۔ بھارتی ریلوے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل کود کو فروغ دینے کے اپنے مشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور کھیل کود کے میدان میں بھارتی کھلاڑیوں کو تعاون فراہم کرنے میں بے مثال رہا ہے۔بھارتی کرکٹ میں شمولیت ریلوے کی اہم کامیابیوں میں ایک اور بڑی کامیابی ہے جس نے اولمپک میں 34 کھلاڑیوں کا دستہ بھیجا تھا اور ریلوے کی خاتون ملازم محترمہ ساکشی ملک نے کشتی کے مقابلوں میں میڈل جیتا تھا۔

عزت افزائی کی تقریب میں ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے محترمہ میتھالی راج اور ہرمنپریت کور کو بھارتی ریلوے میں گزیٹیڈ افسر کے عہدوں پر ترقی دینے کا اعلان کیا اور آئی سی سی کے عالمی کپ میں شرکت کرنے والی خاتون کرکٹ کھلاڑیوں کو بھی ترقی دینے کا اعلان کیا۔ ریلوے کے وزیر نے ان 10 لڑکیوں کیلئے 1.3 کروڑ روپے کا نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے مستقبل میں ان کی کارکردگی کیلئے ان خاتون کھلاڑیوں کو ریلوے انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More