نئی دہلی: کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڈا نے ٹوئیٹر کے ذریعے بتایا ہے کہ دوا سازی کے محکمے کی سفارشات کی فوری مانگ پر غور و خوض کرتے ہوئے محصول کے محکمے نے ریمڈیسیویر اور اس کی اے پی آئی / کے ایس ایم پر کسٹم ڈیوٹی معاف کر دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس قدم سے گھریلو دستیابی میں مزید اضافہ ہوگا۔