16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومرنے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خریف کے سیزن کے دوران فصل کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافے کیلئے زراعت کے بہترین طریقے اختیار کریں

Urdu News

نئی دہلی، یکم جولائی ، 2020،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زراعت کی سرگرمی کو منافع بخش بنانے کےلئے زمین کی قسم کو ذہن میں رکھتے ہوئے فصلوں کی مختلف اقسام  کی کھیتی کریں۔ ملک کے کسانوں کو لکھے گئے ایک خط میں جناب نریندر سنگھ تومر نے کہاہے کہ ملک کے زیادہ ترحصوں میں مانسون کی شروعات کے ساتھ  زیادہ تر مقامات پر فصلوں کی بوائی مکمل ہو چکی ہے اور دیگر علاقوں میں مکمل ہونے والی ہے۔ جناب تومر نے اپنے خط میں کہاہے کہ وہ اس اپیل کے ساتھ کسانوں  سے خطاب کر رہے ہیں کہ وہ اپنی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کے لئے زراعت کے بہترین طریقے اختیار کریں۔

اس بات کی ستائش کرتےہوئےکہ کسانوں نے ملک میں  لاک ڈاؤن کے مشکل وقت میں بھی، جبکہ صنعتیں اور کاروبار متاثر ہوئے،   پورے جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے زراعتی کام انجام دیئے ہیں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 3 ماہ سے ملک  کورونا وائرس کے بحران سے مؤثر طریقے سےنمٹ رہا ہے۔ ربیع کی فصل کی کٹائی بھی ہو چکی ہے اور اس کو فروخت کرنے کا عمل بھی بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو چکا ہے۔ زرعی پیداوار ملک کی معیشت کا محور بن چکی ہے۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے اپنے مکتوب میں زراعت کے متعدد بہترین طریقوں مثلاً دھان کی فصل، جو کہ خریف کے سیزن کی اہم فصل ہے،کے بہترین طریقے، کھر پتوار پر کنٹرول، بایو پیسٹی سائڈ، آرگینک کھاداور ورمی کمپوسٹ،  فصل کی بوائی کےرِج اینڈ فَرو طریقے کے استعمال رائزوبیم بیکٹیریا سے دالوں کے سیڈ ٹریٹمنٹ، مٹی کی صحت کے کارڈ کےمطابق پوٹاش اور فاسفورس کے ساتھ نائٹروجن فرٹیلائزر کا متوازن استعمال  اور آبپاشی کے بہترین طریقے استعمال کرنےکے بارے میں بتایا۔وزیر موصوف نے ملک کے مختلف خطوں کی ضرورتوں کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔

آخر میں جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ فصل بندوبست کے بہتر طریقے اختیار کرکے زرعی پیداوار میں کئی گُنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اس کے لئے پہلے سے منصوبہ تیار کرنا ، صحیح فیصلے کرنااور کھیت میں انہیں نافذ کرنا ضروری ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے دیئے گئے نعرے ‘‘ جے جوان   ، جے کسان، جے وگیان،   جے انوسندھان’’ کا ذکر کرتےہوئے جناب تومر نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم نے زراعت اور  گاؤوں کو مرکز میں رکھتے ہوئے آتم نربھر یا خودکفیل بھارت  کانظریہ پیش کیا ہے۔ اس کےلئے ہمیں خریف کی شاندار فصل کو یقینی  بنانا ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں کسانوں کے کندھوں پر نہ صرف اپنی بہبود کے لئے، بلکہ پورے ملک کی بہبود کے لئے زرعی پیداوار میں اضافے کی زبردست ذمہ داری آ گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More