16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت کے لئے آسان قرض

Urdu News

نئی دہلی، کسانوں کومناسب لاگت یا کم 7 فیصد کی کم شرح سود پر زراعت کے قرض کی دستیابی کو یقینی بنانے، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) پر قرض فراہم کرنے کے لئے حکومت ہند نے تین لاکھ روپے تک کے فصل کے مختصر مدت کے قرض کے لئے شرح سود میں امداد (2فیصد) کی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس کے علاوہ فوری طور پر قرض کی ادائیگی کے لئے مزید تین فیصد کی رعایت دی جائے گی جس سے قرض کی لاگت 4 فیصدرہ جائے گی۔ اس سے پہلے یہ امداد زیادہ سے زیادہ ایک سال  کے لئے دستیاب تھی البتہ کسانوں کو جلد بازی میں اپنی فصل فروخت کرنے کی حوصلہ شکنی کے لئے سود میں رعایت کے فوائد کو چھوٹے اور محروم کسانوں کے لئے ، جن کے پاس کے سی سی ہے، مزید 6 ماہ کے لئے اسی شرح پر رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایت کولڈ اسٹوریج کی رسیدوں پر دستیاب فصل کے قرض کے لئے دی جائے گی۔

زراعت اور دیہی ترقی کے قومی بینک (نبارڈ) نے نے 2016-17 کے دوران مختصر مدت کے لئے مارکیٹ کی شرح سود پر 17881 کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے ہیں اور انہیں ری فائنانس اسکیم کے تحت کوآپریٹو بینکوں کو 4.5 فیصد شرح سود پر قرض کے لئے جاری کیا ہے۔

مذکورہ بالا معلومات خزانہ کے وزیر مملکت جناب شیو پرتاپ شکلا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More