17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت کے مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے گامبیا اور ملاوی کے وزیر سے الگ الگ ملاقات کی

Urdu News

نئی دلّی ،  زراعت  اور کسانوں کی فلاح و بہبود  کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ  نے آج گامبیا  کے ٹرانسپورٹ ورکس اور  بنیادی  ڈھانچے  کے وزیر  بائی لیمن  جوب اور ملاوی  کے تجارت و صنعت اور سیاحت کے وزیر جناب  ہنیری  موسیٰ  سے الگ الگ طور  پر ملاقات کی ۔ زراعت کے وزیر نے بتایا کہ  گامبیا  میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں  کا اس ملک کی  معاشی ترقی اور  دیگر ترقیاتی  سرگرمیوں  میں نمایاں  رول ہے اور حکومت گامبیا   کو ہندوستانیوں   کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے   تاکہ  دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور معاشی  تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے ۔ ہندوستان  کے عہد  کو دوہراتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ  زراعت دونوں ملکوں کے   درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ایک اہم  سیکٹر ہے  اور ہندوستان گامبیا  کو تکنیکی امداد فراہم کرانے کا خواہش مند  ہے ۔

          زراعت  کے وزیر   نے کہا کہ گامبیا  دیگر ملکوں سے پیاز  ، گیہوں  ، میسلن آٹا ،  سبزی  فیٹس ، تیل اور چینی وغیرہ درآمد کرتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان زراعت  کی تمام اشیاء برآمد کرسکتا ہے  ۔ اس دوران  انہوں نے  ہندوستان ڈیوٹی سے آزاد  ٹیرف  پری فریس   ( ڈی ایف ٹی پی )  اسکیم اپنانے کے لئے حکومت گامبیا  کا شکریہ ادا کیا  اور امید ظاہر کہ کہ گامبیا  ہندوستان  سے اپنی بر آمدات بڑھا کر اس اسکیم کا فائدہ  اٹھائے گا ۔

          وزیر زراعت نے ملاوی کے تجارت و صنعت اور سیاحت  کے وزیر جناب   ہنیری موسیٰ   سے بھی ملاقات کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ  یہ میٹنگ  دونوں ملکوں  کے درمیان آپسی تعاون  بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More