19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زندہ وراثت کی حفاظت اور بندوبست کے لئے برادریوں کو شامل کرنا ضروری : ڈاکٹر مہیش شرما

Urdu News

نئی دہلی، ثقافت اور ماحولیات  ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )  ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا ہے کہ حکومت ہند  یاد گاروں  اور  تاریخی  مقامات سے متعلق  بین الاقوامی کونسل کی سرگرمیوں میں مدد بہم پہنچانے کے لئے عہد بستہ ہے ۔ ہندوستان  ورثے  کے بندوبست  اور پائیدار  ترقی کے لئے  رکن ممالک  کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے ۔ ڈاکٹر شرما نے ان خیالات  کا اظہار یاد گاروں اور تاریخی مقامات سے  متعلق بین الاقوامی کونسل  کی تین سال میں ہونے والی جنرل  اسمبلی کی اختتامی تقریب میں ، جو کہ 15  دسمبر ، 2017 ء  کو نئی دلّی میں منعقد ہوئی، میں کیا  ۔  انہوں نے کہا کہ یاد گاروں  اور تاریخی  مقامات  سے متعلق بین الاقوامی کونسل  عالمی ماہرین کے ایک گروپ کی حیثیت سے ثقافتی  ورثہ  کے سلسلے میں مستقبل کی پالیسی کی بہتری یا جائزہ پر توجہ  مرکوز کرے گی ۔

          ڈاکٹر   شرما نے اس میں برادیوں کی شمولیت کے ذریعہ زندہ  ورثے  کے بندوبست اور  اس کی حفاظت  کی اہمیت پر زور دیا ۔  انہوں نے مذکورہ کونسل کی ورثے کی حفاظت اور بندوبست  کے تئیں مشن میں حکومت ہند کی حمایت  کا یقین دلایا ۔

          یاد گاروں اور تاریخی مقامات سے متعلق بین الاقوامی کونسل کی انڈین نیشنل کمیٹی نے 11 سے 15 دسمبر ، 2017 ء  تک جنرل اسمبلی کا انعقاد کیا ۔  آئی سی او ایم او ایس  جنرل اسمبلی پہلی بار ہندستان میں منعقد کی گئی تھی ، جس میں  80 سے زائد ممالک کے 900 پیشہ وروں نے شرکت کی ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ اسمبلی کے سمپوزیم کا موضوع ‘‘  ورثہ اور جمہوریت ’’   کا انعقاد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت  میں کیا گیا ، جس میں مقامی اور عالمی سطح پر ثقافتی تنوع کی دولت  کو منظور کرتے ہوئے مختلف شراکت داروں کی دنیا میں ثقافتی ورثے کے لئے شمولیت پسند  ماڈلوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مختلف شعبہ میں پریکٹس کرنے والے اور پالیسی سازوں کے ذریعہ ثقافت اور فطرت  کے سفر کے  دوسرے موضود پر تبادلۂ خیال کیا گیا   تاکہ  ترقی کے پائیدار  طریقہ عمل کو تیار کیا جا سکے ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ مختلف  ہنر ، مہارت اور شہریت رکھنے والے وفود کے مابین  تبادلہ خیال سے بین الاقوامی  تعاون کے فروغ  اور افہام و تفہیم اور وراثت کے شعبہ میں مواصلات کو مستحکم کرنے کا موقع  فراہم ہوا ہے ۔

          جناب مہیش شرما نے انجینئرنگ  ، آرکیٹیکچر  اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں خدما ت کے لئے مصر کے پروفیسر صالح   مصطفیٰ کو آئی سی او ایم او ایس کی جنرل اسمبلی کے  غزالو انعام سے نوازا ۔ جنرل اسمبلی نے میکسیکو کے آرکیٹیکٹ  سلواڈور  اسیوس گارسیا ، برازیل کے پروفیسر  ماریو میڈونکا ڈی اولیورا ، گوا ٹیمالا کے بلینکو نینو نارٹن ، سری لنکا کے پروفیسر لیلا نند پریم تلکے  ، کیوبا کے پروفیسر ڈاکٹر اسابیل  ریگول سایو اور نیدر لینڈ کے لیو وان  نسپین ٹوٹ سیوینار کو اعزازی رکنیت عطا کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More