19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘ زیرِ حراست خواتین اور انصاف تک رسائی ’ کے موضوع پر شملہ میں (4 -5 اکتوبر، 2018 ء) کو اولین علاقائی کانفرنس کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، وزارت داخلہ کے تحت  بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ( بی پی آر اینڈ ڈی ) 4-5 اکتوبر ، 2018 ء کو ہماچل پردیش  میں ‘ شملہ ’ میں ایک علاقائی کانفرنس ‘ زیر حراست خواتین اور انصاف تک رسائی ’ کے موضوع پر  منعقد  کرنے جا رہا ہے ۔  اس کانفرنس کا افتتاح ہماچل پردیش کے گورنر اچاریہ دیو رَت کریں گے ۔

          بی پی آر اینڈ ڈی نئے ابھرتے ہوئے موضوعات پر کانفرنسوں کا اہتمام کرتا ہے ۔  زیر حراست خواتین اور انصاف تک رسائی کے موضوع پر  خواتین کی اختیار کاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اس سلسلے میں متعدد سفارشات کی ہیں ۔   جیلوں میں بند خواتین  کی حالت کو بہتر بنانے اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے حکمت عملیوں  اور پروگراموں کو وضع کرنے کی غرض سے  چند سفارشات پر  غور و فکر کرنا ضروری ہے ۔

          درج ذیل موضوعات کو گفت و شنید کے دوران زیر غور لانےکے لئے شناخت کیا گیا ہے:

  1. خواتین قیدیوں کی تولیدی صحت سے متعلق  حقوق : قومی اور بین الاقوامی  قانونی اصول و ضوابط
  2. خواتین قیدیوں کی صحتی ضروریات
  3. صحت ، ہنر مندی ، باز آباد کاری اور انہیں سماج سے دوبارہ مربوط کرنے کے لئے خواتین قیدیوں اور اُن کےبچوں کی خبر گیری
  4. قید خانہ اصلاحات  ، خواتین قیدیوں اور عالمی اصولوں کے موازنے پر توجہ کے  ساتھ ڈھانچہ جاتی انتظامی اور قانونی موضوعات  پر غوروفکر
  5. خطار کار کے لئے نیورو – کریمینولوجی پروگرام
  6. قید خانوں کی حالت کی تبدیلی

مذکورہ کانفرنس کا اہتمام اس نظریے سے کیاجا رہا ہے کہ تمام درجوں کے قید خانوں یا جیلوں کے عملےکو قومی سطح پر ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرایا جائے ، جہاں وہ مختلف عملی اور انتظامی موضوعات پر اپنے نظریات ساجھا کر سکیں ، صرف اپنے ہم عہدہ لوگوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ قومی پیمانے پر معروف ماہرین کے ساتھ ، جو اس شعبے میں مصروفِ عمل ہیں ، اُن کے ساتھ بھی اپنے نظریات کا تبادلہ کر سکیں اور آج کے پس منظر میں نئی چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لئے بہترین طریقہ ہائے کار اور اصلاحی انتظامات میں معیارات سے آگاہی حاصل کر سکیں تاکہ جیلوں میں با مقصد معنوں میں اصلاحات کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔  اس کانفرنس کے اہتمام سے اصلاحی انتظام کےمعاملےمیں ملک بھر میں تحقیق و ترقیاتی سرگرمیوں اور عملی  پہلوؤں کو فروغ حاصل ہو گا ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ  مختلف اصلاحاتی انتظامیہ  کے مابین  ایک سائنٹفک طریقۂ کار پیشہ ورانہ طریقے پر تشکیل دیا جا سکے گا ۔ مذکورہ دو روزہ کانفرنس میں 6 ورکنگ اجلاس اور 6 منتخبہ موضوعات کےسلسلے میں پینل تبادلۂ  خیالات عمل میں آئیں گے ۔

     مذکورہ کانفرنس پینل تبادلۂ خیالات کی شکل میں منعقد ہو گی اور کلیدی  مقررین اظہارِ خیال کریں گے ، جو اس شعبے کے تمام پہلوؤں سے بخوبی واقف ہوں گے ۔ کانفرنس میں جیل خانہ افسران  ، یونیورسٹیوں / اداروں کے نمائندگان ، این جی اوز ، صحتی پیشہ وران ، سماجی کارکنان ، قیدیوں کی اصلاحی انتظامیہ اور باز آباد کاری  سے متعلق مشیر وغیرہ شرکت کریں گے ۔

     اختتامی خطبہ جمعہ کے روز  ڈپٹی اسپیکر جناب ہنس راج 13 ویں قانون ساز اسمبلی ( ودھان سبھا ) ہماچل پردیش دیں گے ۔

     اس کانفرنس  کا متوقع نتیجہ یہ ہو گا کہ قید خانہ اصلاحات کا بہتر نفاذ عمل میں آسکےگا اور خواتین قیدیوں اور انصاف تک اُن کی رسائی کےمعاملےمیں  بہتر صورت حال پیدا  کرنےکےلئے باز آباد کاری پروگراموں کو زیادہ اچھے طریقے سے نافذ کیاجا سکے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More