20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سائنس دانوں نے یو ایس انڈیا مصنوعی ذہانت کے آغاز کے موقع پر مصنوعی ذہانت ٹکنالوجیوں کے امکانات، چیلنجوں اور اسکوپ پر تبادلہ خیال کیا

Urdu News

امریکہ بھارت مصنوعی ذہانت (یو ایس ٓئی اے آئی) کے آغاز کے موقع پر حالیہ ایک نیشنل مذاکرے میں، دنیا بھر کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان میں کام کرنے والے ممتاز سائنس دانوں نے زراعت، توانائی، آب وہوا میں تبدیلی، سستے مکان اور اسمارٹ سٹیز جیسے مختلف شعبوں میں اہم حل پیش کرنے کے لئے اے آئی ٹیکنالوجیوں کے اسکوپ چیلنجز اور امکانات پر تبدالہ خیال کیا۔

سائنس دانوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح حال ہی میں شروع کی گئی امریکہ انڈیا مصنوعی ذہانت (یو ایس آئی اے آئی) اس طرح کے مزید مذاکروں وبحث ومباحثوں کے لئے دنیا بھر کے مہاجرین کو ایک ساتھ لایا جاسکتا ہے۔

یو ایس آئی اے آئی ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جہاں باہمی اے آئی تحقیق وترقی اشتراک کے لئے مواقع چیلنجز اور رکاوٹوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ اے آئی ورک فورس تیار کرنے کے لئے نظریات ایک دوسرے کو فراہم کیے جاسکیں گے۔

آن لائن نیشنل مذاکرے میں سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ کے سکریٹری پروفیسر سندیپ ورما نے کہا کہ مختلف امکانات کا پتہ لگانے اور تحقیق کو متحرک کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے سامنے ایک بڑا موقع ہے۔

مصنوعی ذہانت کے لئے وادوانی انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او پدمانابھن آنند نے کہا کہ اے آئی بہت سے شعبوں میں مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام مسائل تو حل نہیں کرسکتا لیکن یقنی طور پر یہ مسائل کا شعبہ تلاش کرنے اور مسائل پر قابو پانے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔

سرکردہ یونیورسٹی کے پروفیسر جم کوروس نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں مکوں کے درمیان طویل مدتی اشتراک سے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے گا۔

اٹل انوویشن مشن ونیتی آیوگ کے ڈائریکٹر آر- رمانن نے کہا ہے کہ آبادی کا تنوع ہندوستان کے لئے ایک سب سے بڑا فائدہ ہے۔ تقریباً 150 ملین طلبا 5 سے 10 سال میں ورک فورس میں داخل ہونے جارہے ہیں۔ ہمارا مقصد اس ورک فورس میں اختراع کے ایک کلچر کو تشکیل دینا اور اسے آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اشتراک سے دونوں ملکوں کے مسائل کے حل کو تلاش کرنے کے لئے اختراع کے ثقافت کو آگے لے جانے میں مدد مل سکتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More