Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سائنس و تکنالوجی کے وزیر ہرش وردھن نے نابینا افراد کے لئےبریل ایٹلس جاری کیا

Minister of Science and Technology and Earth Sciences. Harsh Vardhan Braille for visually atlas released
Urdu News

نئی دہلی، فروری /   سائنس اور ٹکنالوجی اور ارضیاتی  سائنسیز کےمرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج نئی دہلی  میں انگلش  بریل میں نابینا  لوگوں کے لئے   ‘‘ایٹلس’’ کا خصوصی ایڈیشن جاری کیا۔ یہ بریل ایٹلس نیشنل ایٹلس اور تھیمیٹک  میپنگ  آرگنائزیشن  (این اے ٹی ایم او )   نے سائنسنز و تکنالوجی کےمحکمے کے تحت  تیار کیا ہے۔

 و  زیر موصوف نے ان ایٹلس کو تیار کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  یہ ایٹلس نابینا طلبا کو ایجوکیٹ  یعنی ( پڑھانے کےلئے   ملک بھر کے مختلف   اسکولوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ حکومت کے سبھی محکمے  اسے نافذ کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ایسی کوششیں بھی کی جارہی ہیں کہ  ان ایٹلس  کو مناسب  قیمت  پر زیادہ سے زیادہ تیار کیا جائے ۔  اس کی موجودہ قیمت  600 روپے فی ایٹلس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایٹلس کو تیار کرنے کے لئے سلک پرنٹنگ کا استعمال کیاجانا  ہندستان کےلئےایک اچھی بات ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More