نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر جناب جسونت سنگھ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے ‘‘جسونت سنگھ جی نے ہماری قوم کی بڑی سرگرمی سے خدمت کی، پہلے ایک فوجی کی حیثیت سے اور بعد میں سیاست کے ساتھ اپنی طویل وابستگی میں۔ اٹل جی حکومت کے زمانے میں انھوں اہم محکموں کو سنبھالا اور مالیات، دفاع اور امور خارجہ پر ایک انمٹ ساکھ چھوڑی۔ مجھے ان کے انتقال سے صدمہ ہوا ہے’’۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘جسونت سنگھ جی کو سیاست اور سماجی امورمیں ان کی بے مثال خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے ساتھ اپنے رابطے کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ان کے افراد خاندان اور حامیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار۔ اوم شانتی’’۔
وزیر اعظم نے جناب منویندر سنگھ سے بھی بات کی اور جناب جسونت سنگھ کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔