16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سات سرکاری کالونیوں کو دوبارہ ترقی دینے سے پیڑ پودوں والا رقبہ موجودہ رقبے سے تقریباً تین گنا ہو جائے گا

Urdu News

نئی دہلی، سات سرکاری کالونیوں کی دوبارہ ترقی میں پیڑ پودوں والا رقبہ موجودہ رقبے سے تقریباً تین گنا ہوجائے گا۔اس کے علاوہ اضافی پیڑ 1:10 کے حساب سے لگائے جائیں گے، جس سے پیڑ پودوں والا علاقہ بڑھ جائے گا۔سب کی سب سات سرکاری کالونیوں کی دوبارہ ترقی میں ماحولیات اور پیڑ پودے لگانے کی اسکیم کی پوری طرح پابندی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ موجودہ پیڑوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو برقرار رکھنے کی خاص کوشش کی جارہی ہے۔  ان کالونیوں میں نوروجی نگر،  سروجنی نگر، نیتا جی نگر، محمد پور، سرینواس پوری، کستوربانگر اور تیاگ راج نگر شامل ہیں۔

متذکرہ بالا سرکاری کالونیوں میں دوبارہ ترقی کے سلسلے میں پیڑ گرائے جانے کے تعلق سے میڈیا میں گمراہ کن خبریں آرہی ہیں۔ یہ خبریں پوری طرح بے بنیاد ہیں اور ان میں ان کوششوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے، جو اضافی پودے لگانے کے سلسلے میں کی جارہی ہیں، تاکہ پیڑ پودوں کا رقبہ بڑھایا جاسکے۔

پیڑ گرائے جانے کے سلسلے میں مندرجہ ذیل حقائق کو سامنے رکھا جانا چاہیے۔

  • کئی منزلہ رہائشی اور تجارتی بلاکوں کے ڈیزائن میں زیر استعمال زمین میں کافی کمی آگئی ہے، جس سے پیڑ پودوں کے لئے زیادہ جگہ فراہم ہوگئی۔ان سبھی سات کالونیوں میں پیڑ پودوں کی جگہ کا رقبہ 10,69,235مربع میٹر رکھنے جانے کی تجویز ہیں ، جبکہ اس وقت یہ رقبہ 3,83,101 مربع میٹر ہے۔ اس طرح پیڑ پودوں کے لئے تقریباً تین گنی جگہ فراہم ہو جائے گی۔ حوالے کے لئے دیکھئے جدول نمبر-I
  • سبھی درختوں کو نہیں کاٹا جارہا ہے۔ موجودہ 21,040 درختوں میں سے صرف 14,031 درختوں کو کاٹا جارہا ہے۔اس کے علاوہ موجودہ 21,040 درختوں کی جگہ 23,475 درخت مہیا ہوجائیں گے۔(اس طرح 6834 درخت محفوظ رہیں گے۔1,213 درختوں کو دوبارہ لگایا جائے گا اور 15428 نئے درخت لگائے جائیں گے)۔حوالے کے لئے دیکھئے جدول نمبر-II
  • اس کے علاوہ 1:10 کے حساب سے درخت لگائے جائیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک درخت گرایا جائے گا تو اس کی جگہ دس پودے لگائے جائیں گے۔اس حساب سے 135460درخت لگائے جائیں گے اور ایک ‘‘شہری جنگل’’ پیدا ہوجائے گا، جس سے زیادہ مقدار میں آکسیجن پیداہوگی اور شہر میں آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔ حوالے  کے لئے دیکھئے جدول نمبر-II

درختوں کو محفوظ رکھنے اور انہیں دبارہ لگانے کی خصوصی کوششوں کے علاوہ جن کالونیوں کو دوبارہ ترقی دی جائے گی، ان میں ‘‘گرین بلڈنگ کنسپٹس’’ کا پورا خیال رکھا جائے گا۔اس سے کوئی کچرا پیدا نہیں ہوگا اور ماحولیات میں بھی مدد ملے گی۔ اس کا اندازہ مندرجہ ذیل اقدامات سے کیا جاسکتا ہے۔

  • عمارت کے لئے رقبہ 20-15فیصد تک محدود کردیا جائے گا، جبکہ اس وقت یہ اس وقت 50 فیصد ہے۔ پیڑ پودوں والا حصہ 50 فیصد ہوگا۔
  • باؤنڈری کے ساتھ پیڑ پودے لگائے جائیں گے یا درختوں کو دوبارہ لگایا جائے گا، جو مین روڈ کے نزدیک ہوں گے۔
  • مکانات اس طرح بنائے جائیں گے کہ عمارت میں زیادہ گرمی نہ ہوں۔
  • قابل تجدید توانائی کے لئے شمسی پینل استعمال کئے جائیں گے۔ان سات کالونیوں میں شمسی توانائی کی کل مقدار 5654 کے وی ہوگی۔
  • ٹھوس کچرا؍استعمال شدہ پانی کو جمع کیا جائے گا، الگ کیا جائے گااور اسے پیڑ پودوں کو پانی دینے کے مقصد سے دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔ٹھوس کچرے کو پیڑ پودوں کے لئے کھاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
  • زیر زمین پانی کو ری چارج کرنے کے لئے بارش کے پانی کو جمع کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔
  • تعمیرات اور انہدامی کارروائی سے حاصل ہونے والے مٹیریل کو سڑک کنارے بنانے اور فٹ پاتھ کے ٹائل بنانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

ساتوں کالونیوں کو اسی طرز پر ترقی دی جائے گی، جس طرح نیو موتی باغ کمپلیکس اور ایسٹ قدوائی نگر پروجیکٹ کو دی گئی ہے۔

وزارت کی کوشش ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کے لئے ترقی کے مثالی ماڈل فراہم کریں۔تبدیلی ناگزیر ہے اور اسی طرح شہروں میں بھی تبدیلیاں آنی ہے۔ ہمارے قدرتی ماحول کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے ان کالونیوں کی منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ کا کام انجام دیا گیا ہے۔

جدول نمبر-1 پیڑ پودوں والے علاقوں کی تفصیل

جی پی آراے پلاٹ کا رقبہ اصل عمارت کا زمین پر حصہ دو بارہ ترقی کے بعد عمارت کا زمین پر حصہ پیڑ پودوں والا موجودہ حصہ دوبارہ ترقی کے بعد پیڑ پودوں والا حصہ
% رقبہ(مربع میٹر میں) % رقبہ(مربع میٹر میں) % رقبہ(مربع میٹر میں) % رقبہ(مربع میٹر میں)
نوروجی نگر 101010 67 67677 31 31313 13 13131 47 47475
نیتا جی نگر 442405 61 269866 25 109656 14 63512 53 233917
سروجنی نگر 1030479 64 659506 26 267924 14 144267 49 504935
محمد پور 36818 35 12886 15 5431 38 13991 43 15703
کستوربا نگر 213715 55 117543 17 36332 18 38469 41 87623
سرینواس پوری 296230 55 162927 25 74058 30 88869 50 148115
تیاگ راج نگر 54900 27 14823 15 8301 38 20862 58 31467
2175557 1305228 533015 383101 1069235

جدول نمبر-11 درختوں کی تفصیل

جی پی آر اے پلاٹ کا رقبہ ایکڑ میں اس وقت موجود درختوں کی تعداد کاٹے جانے والے درختوں کی تعداد جو درخت لگائے جائیں گے؍اسی جگہ برقرار رہیں گے ان کی تعداد اضافی پیڑپودوں کی تعداد کل میزان
جن درختوں کو محفوظ کردیا گیا ہے جو درخت لائے جاچکے ہیں جو نئے دخت لگائے جائیں گے کل میزان
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10= (8+9)
نوروجی نگر 24.96 1513 1465 48 150 250 448 14650 15098
نیتا جی نگر 110 3906 2315 1416 175 4450 6041 21450 27491
سروجنی نگر 254.64 11913 8322 3591 546 8235 12372 83220 95592
محمد پور 8.03 562 363 199 20 350 569 3630 4199
کستوربا نگر 52.81 1203 723 480 150 400 1030 5730 6760
سرینواس پوری 73.14 1594 750 844 165 1667 2676 5850 8526
تیاگ راج نگر 13.3 349 93 256 7 76 339 930 1269
کل میزان 536.88 21040 14031 6834 1213 15428 23475 135460 158935

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More