نئی دہلی، 10 اگست 2017، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ کرشنا راج نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ جرائم کے اعداد و شمار سے متعلق قومی بیورو (این سی آر بی) نے 2014 سے گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کا تحفظ ایکٹ 2005 سے متعلق اعداد و شمار کو اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔ این سی آر پی ان اعداد و شمار کو اکٹھا کرنے کے لئے امور داخلہ کی وزارت سے منظور شدہ’ کرائم ان انڈیا‘ کے نظرثانی شدہ پرفارما کو استعمال کررہا ہے۔ سال 2014 اور 2015 کے دوران گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کا تحفظ ایکٹ 2005 کے تحت بالترتیب کل 426 اور 461 معاملات درج کئے جاچکے ہیں۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت درج شدہ معاملات کی تعداد سے واضح ہوتا ہے کہ خواتین گھریلو تشدد سے راحت پانے کے لئے قانون کا سہارا لے رہی ہیں۔ 2014 اور 2015 کے دوران گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کا تحفظ ایکٹ (پی ڈبلیو ڈی وی اے) 2005 کے تحت درج شدہ معاملات کی تعداد درج ذیل ہے:
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے | 2014 | 2015 |
میزان | 426 | 461 |