نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سال 2018 کی آمد پر ملک کے عوام کو والہانہ مبارکباد پیش کی ہے اوراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آئیے ، ہم سب مشترکہ طور پر سال 2018 کے آغاز پر پرامن ، خوشحال اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے تئیں خود کو وقف کر نے کا عہد کریں ۔
نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے :
‘‘میں سال 2018 کی آمد پر تمام شہریوں کو والہانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
سال 2018 کے آغاز کے پر مسرت موقع پر آئیے ، ہم سب مشترکہ طور پر سال 2018 کے آغاز پر پرامن ، خوشحال اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے تئیں خود کو وقف کر نے کا عہد کریں ۔
خدا کرے سال 2018 ہمارے ملک کے ہر شہریوں کی زندگی میں امن و شانتی ، خوشحالی اور خوشی لائے ۔ ’’