نئی دہلی، اعدادو شمار اور پروگرام کے نفاذ کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج یہاں اپنی موجودہ وزارت کے علاوہ کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔
اس موقع پر جو شخصیتیں موجود تھیں ان میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہازرانی اور کیمیکلز و کھادوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ لاکھ منڈاویا اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی شامل تھے۔