19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری اسٹاک 2019 کے 6.05 فیصد کا دوبارہ ادائیگی

Urdu News

مندرجہ ذیل سیکورٹی کی دوبارہ ادائیگی حسب ذیل تفصیل کےمطابق کی جانی ہے:

جدول: 12جون 2019 کو میچیور ہونے والی  حکومت ہند کی سیکورٹی کی تفصیلات

نمبر شمار

سیکورٹی کا نام

دوبارہ ادائیگی کی  مقررہ تاریخ

دوبارہ ادائیگی کی لاگو ہونے والی تاریخ

دوبارہ ادائیگی کی  مقررہ تاریخ سے  کوئی سود نہیں جڑے گا

(1)

(2)

(3)

(4)

(5)

1.

6.05 فیصد جی ایس 2019 کی دوبارہ ادائیگی

12 جون ،2019

(بدھ)

12 جون ،2019

(بدھ)

12 جون ،2019

(بدھ)

6.05 فیصد والی سرکار ی سیکورٹی  2019 کاواجب الادا رقم مذکورہ بالا جدول  کے کالم 4 میں  بتائی گئی دوبارہ ادائیگی کی تاریخ کو دوبارہ قابل ادا ہوگی۔ نیگوشیبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت  کسی بھی  ریاستی حکومت   کے ذریعے دوبارہ ادائیگی کے نفاذ کی  تاریخ کو تعطیل قرار  دیے جانے کی  حالت میں  متعلقہ  رقم کی دوبارہ ادائیگی اس ریاست  کی ادائیگی  دفتروں  کے ذریعے اس سے اگلے  کام کے دن  کی جائے گی۔

سرکاری  سیکورٹیز ریگولیشن 2007 کے ذیلی   ضابطے  24 (2) اور 24(3) کےمطابق   میچیور ہونے والی رقم  کی ادائیگی سرکاری  سیکورٹی کے  رجسٹرڈ  ہولڈر کو یا تو ایک پے آرڈر جس میں  ا س کے بینک کھاتے کی موجودہ  تفصیل ہوگی ، کے ذریعے کی جائیگی یا اس رقم کو اس بینک میں ہولڈر کے کھاتے میں ڈال دیا جائیگا جس میں  الیکٹرانک ڈھنگ سے رقم کی  حصولی کی سہولت ہوگی۔  سرکاری سیکورٹیز کے  معاملے میں  ادائیگی کرنے کے مقصد کے لئے اس طرح کے سرکاری  سیکورٹیز  کے اصل سبسکرائبر یا ذیلی ہولڈرس پیشگی اپنے بینک کھاتے  کی متعلقہ  تفصیلات پیش کریں گے۔

حالانکہ  بینک کھاتے کی متعلقہ تفصیل  الیکٹرانک ڈھنگ سے  رقم کی حصولی کا حکم نہ ہونے کی صورت میں  واجب تاریخ  پر قرض کی دوبارہ ادائیگی  یقینی بنانے کیلئے ہولڈر اپنی اُن سیکورٹیز کو  پبلک ڈیبٹ دفاتر  اور خزانوں/ ذیلی  خزانوں، بھارتی اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی بینکوں جہاں وہ  سود کی ادائیگی کیلئے رجسٹرڈ ہیں  ،کی برانچوں میں  پیش کرسکتے ہیں جن کا دوبارہ ادائیگی کی  واجب تاریخ سے 20 دن پہلے  سود کی ادائیگی کا رجسٹریشن ہوچکا ہے۔ ڈسچارج ویلو حاصل کرنے کیلئے  طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ پیئنگ دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More