20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو ارجنٹینا میں گروپ -20 کی تجارت وسرمایہ کاری وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو 14 اور 15 ستمبر2018ء کو ارجنٹینا کے مارڈل پلاٹا میں منعقد گروپ-20 کی تجارت و سرمایہ کاری وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔یہ میٹنگ بین الاقوامی تجارت میں موجودہ پیش رفت اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات کا موقع فراہم کرے گی۔وزارتی میٹنگ  میں شمولیت والے تجارت نظام قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس سے مشترکہ پائیدار ترقی میں تعاون مل سکے۔تجارت و سرمایہ کاری سے تمام ملکوں کو فائدہ ہونا چاہئے اور یہ عالمگیریت کے چیلنجوں ، اختراعات اور تکنیکی جدت میں سب کے لئے مواقع فراہم کرنے والی ہونی چاہئے۔وزارتی میٹنگ میں تجارت اور ترقی کے درمیان تعلق پر غور کیا جائے گااور اس کے ساتھ ہی چھوٹی اور اوسط سائز کی کمپنیوں کو بین الاقوامی تجارت میں فروغ دینے کی ضرورت اور ڈیجیٹل معیشت اور نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کردہ مواقع پر تبادلہ خیال ہوگا۔

میٹنگ سے پہلے کامرس کے وزیر نے کہا کہ بھارت ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ڈبلیو ٹی او عالمی تجارت کا انجن بنا رہے ، دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بھارت دیگر تمام رکن ملکوں کے ساتھ ایک متفقہ، دوراندیش اصلاحات کے ایجنڈے کے لئے کام کرنے کا منتظر ہے۔گروپ-20 کے فورم کے ذریعے بھارت اس نظریے کو مشن کے طورپر آگے بڑھائے گا۔ اس کے علاوہ وزارتی میٹنگ میں جن دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا ، ان میں عالمی ویلیو چین ، نیا صنعتی انقلاب اور بین الاقوامی تجارت کا منظر نامہ شامل ہے۔ کچھ ملکوں کے ذریعے تحفظاتی رجحان کے اقدامات کے پیش نظر کثیر جہتی تجارتی نظام کو نئے نئے چیلنجوں کا سامنا ہے، جو ڈبلیو ٹی او کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔

گروپ-20 میں یوروپی یونین اور 19 ملک شامل ہیں۔ان ملکوں میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس ، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریہ، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ ، ترکی، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ دیگر مدعوئین میں چلی، نیدرلینڈ، اسپین اور علاقائی گروپ جمائیکا، روانڈا، سنگاپور اور سنیگال شامل ہیں۔

گروپ-20 ارکان 75فیصد بین الاقوامی تجارت ، آدھی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری،آدھی بیرونی سرمایہ کی آمد اور 80 فیصد عالمی پیداوار کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More