نئی دہلی۔13؍جنوری، حکومت ہند کی قانون و انصاف کی وزارت کا محکمہ انصاف (ڈی او جی) نئی دہلی کے پرگتی میدان میں جاری عالمی کتاب میلے (7 سے 15 جنوری 2017) میں حصہ لے رہا ہے۔ اس میلے کا انعقاد حکومت ہند کی فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ادارے نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) اور حکومت ہند کی وزارت تجارت کے تحت کام کرنے والے ادارے انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔
محکمہ انصاف میلے میں حکومت ہند اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام پروجیکٹ ‘‘ایکسس ٹو جسٹس فار مارجینلائزڈ پرسنس’’ یعنی حاشئے پر پڑے افراد کی انصاف تک رسائی اور حکومت ہند کے پروجیکٹ‘‘ایکسس ٹو جسٹس فار مارجینلائزڈ ان ایٹ اسٹیٹس آف نارتھ ایسٹ اینڈ جموں اینڈ کشمیر’’ یعنی شمال مشرق کی 8 ریاستوں اور جموں و کشمیر میں حاشئے پر پڑے ہوئے افراد کی انصاف تک رسائی سے متعلق علمی مواد اور اطلاعات، تعلیم اور مواصلاتی مواد پر مشتمل ایک ریپوزیٹوری (مجموعہ) کی میلے میں نمائش کررہا ہے اور اسے مفت تقسیم کررہا ہے۔ ان پروجیکٹوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ کرم http://doj.gov.in/other-programmes/access-justice-marginalized-people-goi-undp-project-0 ویب سائٹ کو دیکھیں۔
تعلیم اور مواصلاتی مواد (آئی ای سی) جس کی نمائش میلے میں کی گئی ہے، اُس میں سماجی بہبود سے متعلق متعلقہ قوانین کو سہل اور درست فارمیٹ شکل میں پیش کیا گیا ہے جو کہ لوگوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ان مواد کو پیش کرنے کا خاص مقصد سہل، آسان اور درست زبان میں لوگوں کو قانونی خواندگی سے واقف کرانا ہے۔ یہ وہ کام ہے جو محکمہ انصاف کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔
محکمہ انصاف نے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) یعنی قومی قانونی خدمات اتھارٹی اور دہلی اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایس ایل ایس اے) سے اس کام کے لئے شراکت داری کی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹال پر مفت قانونی مدد کے لئے ایک ڈیسک بھی لگایا گیا ہے، جہاں پر پینل میں شامل وکلا اور ڈی ایس ایل ایس اے کے پیرا لیگل والنٹئر ہر دن دستیاب ہیں جو این اے ایل ایس اے کے ذریعے دستیاب کرائی جانے والی قانونی تعاون خدمات کے بارے میں قانونی مشورہ اور اطلاعات دستیاب کرارہے ہیں۔
یہ اسٹال ہال نمبر 18 میں واقع ہے جس کا نمبر 269 ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لئے سب سے قریبی گیٹ متھرا روڈ پر واقع گیٹ نمبر 7 ہے۔