20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سمندر اور اس کے ماحولیاتی نظام کی ابتری کو روکیں : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اعلیٰ اقتصادی ترقی کو حاصل کرنے کے لیے  نیلی  معیشت کی  متعدد صلاحیتوں کوپوری طرح  استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ نیلی معیشت کا مقصد سمارٹ، پائیدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے اور سمندری اقتصادی سرگرمیوں کے ذریعے روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے، نائب صدرجمہوریہ  سمندر کے وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے مناسب پروگراموں کو شروع کرنا چاہتے ہیں۔

آج ڈونا پاؤلا  گوا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز (این آئی او) کے سائنسدانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندستان درآمدات  کے ذریعہ اپنے  تیل اور گیس کی زیادہ تر ضروریات پوری کر رہا ہے اور سائنسدانوں کو  سمندری توانائی اور بحری توانائی کے شعبوں میں اپنی  تحقیقات میں تیزی لانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سائنسدانوں کو  سمندر یعنی ہوا،  موج  اور سمندری ذرائع سے سے حاصل ہونی والی قابل تجدید توانائی  کے امکانات پر مطالعہ کرنا چاہیے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے این آئی او سے نیلی معیشت سے متعلق تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے نوڈل مرکز کے طور پر کام کرنے توجہ مرکوز کرنے کو کہا ۔ انھو ں نے کہا کہ ہندوستان کی پائیدار  ترقی کی غرض سے بحری  وسائل کے استعمال کرنے کے لیے سمندر پر مبنی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ معدنیا ت کی تلاش کرنے کے لیے گہرے سمندرمیں  کانکنی، زیر آب گاڑیوں اور زیر آب روبوٹ کی ٹکنالوجی تیار کرنے کی پہل کی جانی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ‘‘این آئی او کو بھی سمندر سےادویات بنانے پر تحقیق کرنی  چاہیے۔

نائب صدرجمہوریہ  نے کہا کہ سمندر ی  معدنیات، سمندر ی  توانائی جیسے شعبے  پر توجہ مرکوز کرنے سے  ہندوستان عالمی رہنما بن سکتا ہے اور ہمارے قومی اہداف حاصل ہوسکتے ہیں۔تاہم  ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا، نیلی ترقی کے حصول کے لیے سمندر اور اس کے ماحولیاتی نظام کی مزید ابتری روکنے کی نجی و سرکاری سیکٹر سمیت سبھی شراکت داروں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

جناب نائیڈو نے کہا عالمی حدت وسائل کی ابتری اور بحری آلودگی  کے پیش نظر ہمیں اپنے سمندر کی فوری حفاظت کرنی ہوگی چونکہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر – این آئی او کو مشورہ دیا کہ وہ ماحولیات تبدیلی کے باعث مختلف سمندری عمل کو سمجھنے میں اپنے مطالعات کے ذریعہ اہم رول ادا کرے۔

نائب صدر جمہوریہ نے سمندر سے متعلق مشکلات دور کرنے کی خاطر  معاشرے کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کے لیے این آئی او کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس ادارے نے ایک ملین مربع کیلو میٹر کے علاقے کے ساتھ ایک وسیع و عریض ساحل  کے لیے ہندوستان کے دعوے کو تیار کرنے میں مدد کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More