21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوئٹزر لینڈ کی بیمار خاتون کو زنسکار وادی سے بچا کر نکالا گیا

Urdu News

نئی دہلی، باربرا  ڈا رہم  اور ان کے شوہر انٹوئن زنسکار وادیمیں لداخ کی پہاڑیوں پر تفریح کر رہے تھے ۔ باربرا  کے اندر بہت اونچائی پر پیدا ہو جانے والی بیماری کے اثرات ظاہر ہوئے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ایک ایسی جگہ پہنچانا ضروری ہو گیا جہاں انہیں بہتر طبی سہولتیں حاصل ہو ں ۔ دہلی میں سوئٹزرلینڈ کے صدارت خانہ میں درخواست کی کہ باربرا کو جلد از جلد لیہہ پہنچایا جائے ۔

 ویسٹرن ایئر کمان کے سیاچن  پائینرس  ہیلی کاپٹر یونٹ سے اس مشن کو انجام دینے کے لئے کہا گیا کیونکہ یہ یونٹ اس جگہ سے قریب تر تھا  اور اس یونٹ کے پاس ایسے ہوا باز بھی ہیں جو زنسکار  وادی  میں اڑان بھرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ یہ وادی انتہائی اتار چڑھاؤ والے موسم کے لئے جانی جاتی ہے ۔ خاص طور پر سہ پہر کے وقت اور وہاں کوئی ہیلی کاپٹر اترنے کی بھی مناسب جگہ نہیں ہے۔ اس یونٹ نے دوپہر  سوا تین بجے دو چیتا ہیلی کاپٹروں کو روانہ کیا۔ دو ہیلی کاپٹر اس لئے ضروری تھے کہ وادی کا موسم کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا ۔ اسکوائڈرن لیڈر سنگرام پاٹل نے اس مشن کی قیادت کی اور خاتون اور ان کے شوہر کو سوا چار بجے شام لیہہ کے فضائی اڈے پر پہنچا دیا جہاں سے انہیں سول اسپتال لے جایا گیا ۔

’’جب میں نے ہیلی کاپٹر اترنے پر خواتین کا معائنہ کیا تو ان کے اندر پانی کی کمی کے  زبردست اثرات موجود تھے ۔ یہ پہاڑوں کے اوپر پیدا ہو جانے والی بیماریوں کا ایک کیس ہو سکتا ہے ۔ ارو یہ بہت اچھا ہوا کہ انہیں بہتر طبی سہولت کے لئے وہاں سے ہٹا لیا گیا ‘‘۔لیہہ کے ایئر فورس اسٹیشن اسکوائڈرن لیڈر کے  انوراگ نے خواتین مریضہ  کی دیکھ بھال کے وقت کہی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More