18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سول سروسز (مین) امتحان 2017

Urdu News

نئی دہلی، آئی اے ایس ، آئی ایف ایس، آئی پی ایس اور مرکزی سروسز کے گروپ –اے اور بی کی 1048 خالی آسامیوں پر تقرر ی کے لئے سول سروسز (مین) امتحان 2017 کے نتائج کا اعلان 27-04-2018 کو  پریس نوٹ کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں 990 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔

کمیشن نے سول سروسز امتحان کے ضابطے 14 (4) اور (5) کے مطابق ایک مربوط ریزرو لسٹ بھی تیار کی ہے جو متعلقہ زمروں کے تحت نامزد کردہ امیدواروں کی میرٹ میں سلسلے وار ہیں۔

عملے اور تربیت کے محکمے کی طرف سے مانگ کئے جانے کے مطابق کمیشن نے اب 66 امیدواروں کی سفارش کی ہے جن میں 48 کا تعلق جنرل زمرے سے، 16 کا تعلق او بی سی  سے، ایک کا تعلق ایس سی  زمرے سے اور ایک کا تعلق ایس ٹی زمرے سے ہے۔ جن امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے انہیں عملے اورتربیت کے محکمے سے براہ راست اطلاع دی جائے گی۔

ان 66 امیدواروں کی فہرست یوپی ایس سی کی ویب سائٹ: http//www.upsc.gov.inپر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More