28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سگنل کور کے 108 ویں یوم تاسیس کی تقریبات

Urdu News

نئی دہلی، 1911 میں  قائم سگنل کور (کور آف سگنلس) نے 15 فروری 2019 کو  اپنا 108 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر سگنل آفیسر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل راجیو سبھروال نے  سینئر عہدے  داروں کےساتھ  امر جوان جیوتی پر  شہیدوں کو گُل دائرے نظر کرکے  خراج عقیدت پیش کیا۔

سگنل کور نے تیزی سے جدید کاری  کو اپناتے ہوئے  ہم عصر تیز تر مواصلات کے چیلنجوں  ، پورے بھارت میں محفوظ فوجی مواصلات اور  محاذ جنگ اور دور دراز کے علاقوں میں مواصلات  کے چیلنجوں کو پورا کیا ہے۔ کور نے  جدید ترین اسٹریٹجک  نیٹ ورک کو اپنانے اور  الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

دہلی میں تعینات  سگنل کور کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راجیو سبھروال نے  تمام عملے کو یاد دلایا کہ یہ کور  وقت کے امتحان پر پوری اتری ہے اور اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی ، سائبر اور الیکٹرانک جنگی سازو سامان کے شعبے میں بہترین کارکردگی  کی علمبر دار رہی ہے۔

پوری فوج کے ایک اقدام کے حصے کے طور پر کور نے  معذور  سپا ہیوں ، بیواؤں ، ویر ناریوں اور  بزرگ  وضرورت مند سابق فوجیوں کے ساتھ اپنے تعلقات  کی تجدید کے لئے ان تک رسائی حاصل کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More