18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے ’دیکھو اپنا دیش ‘ سلسلے کے تحت روحانی مثلث – مہیشور ، مانڈو اور اوم کاریشور کے عنوان سے اپنا 42 واں ویبی نار منعقد کیا

Urdu News

نئیدہلی: بھارت سرکار کی سیاحت کی وزارت نے ’دیکھو اپنا دیش ‘سلسلے کے تحت 18 جولائی 2020  کو روحانی مثلث   مہیشور مانڈو اور او م کاریشور کے عنوان سے اپنے 42 ویں  ویبی نار کا اہتمام کیا تھا۔

          اندور کی انکم ٹیکس کی کمشنر محترمہ آشما گپتا اور سنگاپور  میں  مارکیٹنگ کی پروفیشنل سریتا الُور کار   کی طرف سے پیش کئے گئے ویبی نار میں  روحانی مثلث کے تحت    احاطہ  کئے گئے مقامات کے مختلف مالا مال پہلوؤں کو  اجاگر کیا گیا  اور ناظرین کو  مہیشور ، مانڈو اور اوم کاریشور جو مدھیہ پردیش میں  واقع  ہیں ، میں سنجیدہ اور پرکشش  داخلی دروازے کا تعارف کرایا گیا۔ ’دیکھواپنا دیش ‘ ویبی نار سیریز   ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے تحت  بھارت کی مالامال گوناگونیت  کو  نمایاں  کرنے کی ایک کوشش ہے اور وہ  ورچوول  پلیٹ فارم کے ذریعہ  ایک بھارت شریشٹھ  بھارت کے جذبے کو مسلسل پھیلارہا ہے ۔

          روحانی مثلث کا پہلا پڑاؤ مہیشور یا مہیش متی ہے ، جو تاریخی اہمیت کے ساتھ مدھیہ پردیش کی  سنجیدہ اور پرکشش منزل میں سے ایک ہے اور جو اندور شہر سے 90  کلومیٹر د ور ہے ۔  یہ شہر بھگوان شیو  /  مہیشور کے نام پر  رکھا گیا تھا ۔اس میں  رامائن اور مہابھارت کاذکر بھی  پایا گیا ہے ۔پیش کرنے والوں نے  ملکہ راج ماتا اہیلیہ  دیوی ہالکر  کی زندگی اور دور کی تفصیلات بیان کی ہیں۔  یہ شہر نرمدا دریا کے شمالی کنارے پر واقع  ہے ۔  یہ  6جنوری  1818  تک   مراٹھا ہولکر  کی حکومت کے دوران  مالوہ  کی راجدھانی تھا ۔ جب ملہار راؤ  ہالکر سوئم کی طرف سے راجدھانی کو اندور منتقل کردیا گیا تھا۔   18 ویں صدی کے آخر میں مہیشور نے  عظیم مراٹھا   رانی  راج ماتا اہیلیہ دیوی ہالکر کی راجدھانی  کے  طور پر خدمت انجام دی تھی۔  ملکہ  اپنی سادگی کے لئے جانی جاتی تھیں  ۔  یہ راج واڑہ  یا رائل شاہی رہائش کے ذریعہ  موجودہ  دن کا ثبوت ہے ،  جہاں ملکہ لوگو ں سے ملتی تھیں اور یہ شاہی رہائش گاہ دو منزلہ عمارت تھی ۔ سیاح    اسے  دیکھ  بھی سکتے ہیں اور ملکہ سے متعلق شاہی چیزوں سے لطف اندو زہونے کے علاوہ اس کا تجربہ  بھی محسوس کرسکتے  ہیں۔

          مہیشورمیں  گھاٹ  سورج کے نکلنے اور ڈوبنے  کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے بہترین مقامات ہیں اور قلعہ کا کمپلیکس  اہیلیہ  گھاٹ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ کوئی بھی شخص     سورج ڈوبنے کے بعد شام کو کشتی کی سواری کرسکتا ہے ۔کشتی چلانے والے نرمدادریا کے پاس چھوٹے چھوٹے دئے جلاتے ہیں ۔ بانیشور مندر جو  بھگوان شیو  کے نام سے وقف ہے ،سورج ڈوبنے کے دوران مہیشور کا ایک سب سے خوبصور ت مندر ہے ، جسے ضرور دیکھا جانا چاہئے ۔ نرمدا گھاٹ پر سو ر ج ڈوبنے کے بعد نرمدا آرتی کی جاتی ہے ۔

          اہیلیہ دیوی کی طرف سے  ٹیکسٹائل کو  فروغ دیا گیا ، جو  ایک اور اہم  پہلو ہے ۔انہوں نے سورت اور جنوبی ہندسے ماسٹر بنکروں کو مدعو کیا جوساڑیاں  بُنتے تھے جو اپنے آپ میں منفرد ہوتی تھیں۔  ان  پر استعمال ہونے والے ڈیزائن  نرمدا دریا اور قلعہ کی  خوبصورتی سے لی جاتی تھی ۔شاہی مہمانوں کے لئے یہ تحفے تھے۔

          اوم کاریشور  میں 33  دیویاں اورڈیوائن  کی شکل میں  108  شیو لنگ ہیں اور یہ واحد جیوتر لنگا ہے ،جو نرمدا کے شمالی کنارے پر واقع ہے ۔ اوم کاریشور مدھیہ پردیش میں ایک روحانی شہر ہے ، جو اندور سے 78  کلومیٹردور ہے۔ مہیشور مندر  کی یاترا کے بغیر اوم کاریشور مندر کا دورہ   نا مکمل ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ بھگوان شیو یہاں  روزانہ آرام  کرنے آتے تھے اور   ایک خصوصی آرتی جسے شیام آرتی کہتے ہیں ،شام کو ساڑھے آٹھ بجے ہر روز کی جاتی ہے ۔بھگوان شیو اوردیوی پاروتی کے لئے پانسہ  کھیلنے کا انتظام ہوتا ہے ۔سدھارتھ مندر سے خوبصورت مندر ہے اور اس مندر کی کھوج کے لئے  کسی بھی شخص کو ضرور اپنا وقت اسے دیکھنے کے لئے بچانا چاہئے ۔

          مانڈو مدھیہ پردیش  ریاست کے دھار ضلع میں واقع ہے اور یہ ماندو گڑھ  شادی آباد  ( خوشی کا شہر ) کے نام سے بھی جانا جاتا  ہے ۔ یہ اندور سے تقریباََ 98  کلومیٹر دور ہے ۔ مانڈو  کے لئے  رتلام   سب سے قریبی ریلوے اسٹیشن  ہے ۔ مانڈو میں قلعہ  47  مربع  کلومیٹر کے علاقے میں  پھیلا ہوا ہے اور قلعہ کی دیوار 64  کلومیٹر ہے ۔

          مانڈو ،سلطا  ن  باز بہادر اور رانی روپ متی کی پیار ومحبت کی کہانی  کے لئے جانا جاتا ہے۔ایک بار شکار کرتے ہوئے باز بہادر کو  اپنے دوستوں  کے ساتھ ناچ گانے کا موقع ملا تھا۔  اپنی خوبصورت اور پرکشش آواز  کی وجہ سے اس نے رانی روپ متی سے  اس  کی راجدھانی چلنے کے لئے درخواست  کی تھی۔ رانی روپ  متی  اس شرط  پر مانڈو جانے کے لئے تیار ہوئی کہ وہ   ایک ایسے محل میں رہنا پسند کرے گی ، جہاں اس کا محبوب اور  نرمدا دریا  ہوگا ۔ روپ متی کی خوبصورت اور خوبصورت آواز کے بارے میں جاننے پر  بازبہادر اورروپ متی کو پکڑنے کے لئے مانڈو  پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ مانڈو  کو آسانی سے شکست دے دی گئی اور جب مغل فورسز  نے قلعہ کی طرف مارچ کیا تو روپ متی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے زہر کھالیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More