16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت

Urdu News

نئی دہلی، دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کےتحت 16مئی 2020 کو ‘‘اتراکھنڈ جنت ہی جنت’’ کے عنوان سے 20ویں اجلاس کااہتمام کیاگیا ۔ یہ اہتمام ایسا تھا، جس کے تحت اتراکھنڈ کے دو خطوں یعنی کیدار کھنڈ( گڑھوال خطہ )، اور منو کھنڈ (کماؤں خطے)، پر احاطہ کیاگیا۔ ساتھ ہی ساتھ مقبول عام مقامات مثلاً گنگوتری، یمنوتری، بدری ناتھ، کیدار ناتھ، ہیم کنڈ صاحب اور یونیسکو کے عالمی ہیریٹیج کے زمرے میں آنے والے سائٹ یعنی ویلی آف فلاورس یا پھولوں کی وادی کا بھی تعارف کرایا گیا۔

ویبینار اجلاس کی پیشکش ممتاز دانشور، خوراک مؤرخ اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ، جے این یو کے سابق پروفیسر ڈاکٹر پُش پیش پنتھ کی جانب سے کی گئی۔ معروف قلمکار، مشہور فوٹوگرافر اور اتراکھنڈ کی تاریخ پر عبور رکھنے والے جناب گنیش سیلی اور ایک مستند تربیت کار جناب ششانک پانڈے، جو ایسپین ایڈوینچر رِشی کیش کے ایم ڈی ہیں، ان کا تعاون بھی اس پیشکش میں شامل تھا۔ اجلاس کے دوران  منتظم کار کے فرائض  سیاحت کی وزارت کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل محترمہ روپیندر برار نے ادا کئے۔

اتراکھنڈ کی مخاطری مضمراتی سیاحت مثلا رِشی کیش اور پتھورا گڑھ میں دریا میں کشتی رانی، اولی میں  موسم سرما کے دوران اسکینگ کے کھیل کود، ٹہری ڈیمپ پر پیرا گلائڈنگ، کوشانی میں پیرا گلائڈنگ، چوپٹا اور پنڈاری گلشیئر پر ٹریکنگ کے متعدد متبادل اور رِشی کیش میں بھارت کی سب سے اونچی بنگی جمپنگ کو پرزنٹیشن کے دوران اجاگر کیاگیا۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل محترمہ روپیندر برار نے یہ کہتے ہوئے اجلاس کا اختتام کیا کہ اتراکھنڈ دیو بھومی اور دیوتاؤں کی سرزمین ہے اور تمام ریاستوں کے سیاحوں کے لئے مسحور کن سیاحتی مقامات کی حامل ہے۔ یہاں کی سیاحت کے کئی پہلو ہیں۔ یہ ایک مقدس اور مذہبی مقام بھی ہے ساتھ ہی ساتھ مخاطری کھیلوں اور ایسی دیگر دلچسپیوں کی بھی یہاں کافی گنجائش ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہاں پر حیاتیاتی تنوع اپنی اصل شکل میں موجود ہے۔

ویبینار کا آئندہ ایپی سوڈ 19 مئی 2020 کو صبح 11 بجے ‘‘ فوٹوواکنگ بھوپال’’ کے عنوان سے منعقد ہوگا اور مندوبین اس ویبینار میں درج ذیل ویب سائٹ پر اپنا نام درج کرو ا کر حصہ لے سکتے ہیں۔

https://digitalindia-gov.zoom.us/webinar/register/WN_wLHXyRTGTrK3Vb-ljK8sxQ

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More