نئی دہلی، سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس نے سینئر عہدیداروں کے ایک وفد کے ہمراہ 23 سے 25 مئی 2018 کو اسپین کے سین سبیسٹین میں منعقد یو این ڈبلیو ٹی او ایگزکیٹیو کونسل کے 108 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ ایگزکیٹیو کونسل نے فیصلہ کیا کہ نئے چیلنجوں اور رجحانات سے نمٹنے کےلئے تنظیم اس سیکٹر میں اختراعات اور ڈیجیٹائزیش کو بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی۔
تین روزہ ایگزکیٹیو کونسل کی میٹنگ کےد وران جناب کے جے الفونس نے یو این ڈبلیو ٹی او کے ‘‘پروگرام اور بجٹ کمیٹی ’’ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اپنے ابتدائی کلمات میں وزیر موصوف نے روزگار پیدا کرنے ،انٹر پرائز اور ماحولیات کے فروغ اور بیرونی زر مبادلہ کی کمائی کے ذریعے سماجی-اقتصادی ترقی میں سیاحت کے رول کو اجاگر کیا ۔وزیر موصوف نے اختراعات اور نئی ٹیکنالوجی کے اثرات کو بھی اجاگر کیا جو سیاحت سمیت معیشت کے ہر سیکٹر میں مسابقت کے لئے کلیدی عنصر بن گئی ہیں۔
میٹنگ کے موقع پر وزیر موصوف نے یو این ڈبلیو ٹی او کے سکریٹری جنرل جناب جوراب پولو لیکاش ویلی کے ساتھ میٹنگ کی اور سیاحت میں اختراعات ، ڈیجیٹل تبدیلی اور یو این ڈبلیو ٹی او کے ایکشن پلان میں بھارت کی پوزیشن سمیت سیاحت کے لئے مشترکہ ایکشن پلان تیار پر تبادلہ خیال کیا۔ تبادلہ خیال میں یو این ڈبلیو ٹی او کو دنیا کے بہتر مستقبل کے لئے سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی پبلک پرائیویٹ ساجھیداری قائم کرنے میں یو این ڈبلیو ٹی او کو شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں بھارت اور یو این ڈبلیو ٹی او کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئے۔
بھارتی وفد نے ’’سیاحت اور ڈیجیٹل تبدیلی ‘‘کے موضوع پر تبادلہ خیال میں بھی شرکت کی۔کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کیا گیا ڈیجیٹل انڈیا پروگرام بھارت کو ایک ڈیجیٹل قوت والا سماج بنانے اور علم والی معیشت بنانے کے لئے چلایا گیا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ سیاحت میں ٹیکنالوجی کا استعمال صرف فروخت اور تقسیم کاری کے لئے نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے دریافت ، منصوبہ بندی ، بکنگ ، عملدرآمد ، آپریشن اور سیاحتی دورے کے بعد تعلقات کے بندوبست کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔
جناب کے جے الفونس نے اسپین کے سیاحت کے وزیر جناب الوارو ندال سے بھی ملاقات کی اور دونوں وزیروں نے سیاحت کے شعبے میں تعاون پر بادلہ خیال کیا۔
عالمی سیاحت تنظیم ’یو این ڈبلیو ٹی او‘ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی ہے جو ایک ذمہ دار ، پائیدار اور عالمی سطح پر رسائی والی سیاحت کو فروغ دینے کی ذمہ دار ہے۔ کونسل کی میٹنگ ایک سال میں کم از کم دو بار ہوتی ہے اور اگلی میٹنگ بحرین میں ہوگی ۔ اس کونسل میں 30 مکمل ارکان ہوتے ہیں ۔