16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کے وزیر نے نا مہ نگا روں کو ملک بھر میں 5 سے 25 اکتوبر تک ہو نے والے پریٹن پرو کے بارے میں جا نکا ری دی ۔

Tourism Minister Briefs Media Persons on ‘Paryatan Parv’ to be Oprganized Nationwide from 5th to 25th October, 2017
Urdu News

نئی دہلی، سیا حت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب الفونس کنن تھا نم نے بتا یا کہ سیاحت کی وزارت مرکزی وزارتوں ، ریا ستی سرکاروں اور دیگر شراکت داروں کے اشتراک سے ملک بھر میں پر یٹن پرو کا اہتمام کر رہی ہے جو 5 سے 25 اکتوبر تک منعقد ہوگا ۔ آج یہاں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سیاحت کے فوائد پر تو جہ دلا نے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علا وہ اس پروگرام کا مقصد ملک کی ثقافتی گو نا گو نیت کو دکھا نا ہے ۔ سب ہی کے لئے سیاحت کے اصول کو لا گو کر نے کے مقصد سے اس پروگرام کو منعقد کرنا ہے ۔ پریس کا نفرنس کے دوران سیاحت کے وزارت کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

وزیر موصوف نے میڈیا کے افراد کو بتا یا کہ پریٹن پرو کے تین اہم حصے ہوں گے ۔

۱۔ دیکھو اپنا دیش : اپنے  ہی ملک کی سیر کر نے کے لئے ہندوستانیوں کی حوصلہ افزائی کر نے کے لئے اس میں ان مقامات کے ویڈیو ، فوٹو گراف اور بلا گ مقابلے شامل ہو ں گے جن کا پروگرام کے دوران دورہ کیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریا ستوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ٹیلی ویژن مہموں ، طلبا کے لئے سیاحت سے متعلق کو ئز مضمون نگاری اور پینٹنگ مقابلے کے ذریعہ ہندوستان کی کہا نیوں کو پیش کیا جا ئے گا ۔ سو شل میڈیا پر سیا حوں کی نظر سے ہندوستان کی کہا نیاں بیا ن کی جا ئیں گی ۔

۲۔سب کے لئے سیاحت : ملک کی تمام ریا ستوں میں تاریخی مقامات پر سیاحتی پروگرام ۔

ان مقامات پر سر گر میوں میں تاریخی مقامات کے اطراف روشنی شا مل ہو گی ۔ تاریخی مقامات کے اطراف شرا کت داروں کے لئے ڈانس ، میوزک ، تھیٹر /کہا نی کا بیا ن کیا جا نا ۔سنسنی خیز پروگرام کے ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے ۔ سیاحت سے متعلق نما ئش ،ثقافت کو پیش کرنا ،کھا نے پینے اور دست کا ری ، ہینڈلوم گائیڈ ، ہیری ٹیج واکس وغیرہ شامل ہوں گے ۔ یہ عوامی پروگرام ہو گا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد حصہ دار ہو گی ۔

سیاحت اور گورننس: مختلف موضوعات پر شراکت داروں کے ساتھ سرگرم اجلاس اور ورک شا پ ۔

سیاحت کے سیکٹر میں ہنر مندی کا فروغ ۔

سیاحت میں اختراع ۔

ٹیکسی چلا نے کے لئے خدمات فرا ہم کر نے والوں کی شکل میں سا بق فوجیوں کو شا مل کر نا ۔

قائم کئے گئے مقامات کے نزدیک کے علا قوں میں دیہی سیاحت کو فروغ دینا ۔

کمیو نیٹی کو احساس دلا نے پر ورک شا پ ۔

وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ پریٹن پرو کا افتتاح 5 اکتوبر 2017 کو ہما یوں کے مقبرے میں کیا جا ئے گا ۔ طلبا کے لئے پینٹنگ مقابلے کے ساتھ ساتھ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک یا دگار پرو، ہیریٹیج واک کا اہتمام کا جا ئے گا ۔ اس پروگرام کا با قاعدہ افتتاح اس جگہ شام 5 بجے ہو گا ۔ جہاں ایک ثقافتی پروگرام شا مل ہو گا ۔ ودیا شاہ کے ذریعہ میرا کے بھجن اور ڈاکٹر سیدہ حمید،ذکیہ ظہیر اور رینے سنگھ کے ذریعہ داستان امیر خسرو پیش کیا جا ئے گا ۔

پریٹین پرو 23 سے 25 اکتوبر کے دوران نئی دہلی میں 3 دن کے پروگرام  کے ساتھ ہو گا جس میں ملک کی تمام ریا ستوں اور خطوں کی ثقافتی کا ر کردگی ، دست کاری بازار ، فوڈ کورٹ ، فوک اور کلا سکل ڈانس ، میوزک ، دستکاری اور ہینڈلوم اور کھانے پینے کے سامان کے ساتھ  ملک کی ثقافتی گو نا گو نیت پیش کی جا ئے گی ۔

وزیر موصوف نے نا مہ نگا روں کو بتا یا کہ مرکزی وزارتیں بھی سر گرمی سے آ گے آئیں گی اور پروگرام کا حصہ بنیں گی ۔

ثقافت کی وزارت ،طے شدہ مقامات پر ڈانس ، میوزک ، تھیٹر ، کہا نیوں کا بیا ن جیسے ثقافتی پروگرا موں کا اہتمام کر ے گی ۔ مختلف جگہوں پر فنکا روں کے کیمپس کا انتظام کر ے گی اور پرو کے دوران اے ایس آ ئی کی یا دگاروں کو روشن کیا جا ئے گا  ۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت ،سیا حت کے بارے میں بیداری پیدا کر نے میں تعا ون دے گی اور دور درشن عوام کے ساتھ مقابلوں کا اہتمام کر ے گا ۔

ٹیکسٹائل کی وزات مختلف جگہوں پر ہینڈ لومس کی نما ئش کا اہتمام کر ے گی اور دست کا روں کی دستکا ری کی نما ئش کر ے گی ۔

دیہی ترقیات کی وزارت اپنے قومی دیہی مشن کے ذریعہ اپنے طے شدہ دیہی کلسٹروں میں دیہی سیاحت پر مقامی سرگرمیوں کا اہتمام کر ے گی ۔

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کیندری ودیا لیوں میں کوئز ، پینٹنگ اور مضمون نگاری مقابلوں کا اہتمام کر ے گی اور اہم سیاحتی مقامات پر طلبا کے لئے دوروں کا اہتمام کر ے گی ۔

آیوش کی وزارت یوگا ،ڈی مونسٹریشن /سیشن اور ورک شاپ کا سیشن کر ے گی ۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلو ں کی وزارت پرو کے دوران یو تھ کیمپوں ،ایڈونچر سرگرمیوں اور ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگراموں کا اہتمام کر ے گی ۔ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی مہمان ٹیمیں ان شہروں میں سیا حتی مقامات جا ئیں گی جہاں میچ ہو ں گے ۔

الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنا لو جی کی وزارت ما ئی گو پر پریٹن سے متعلق کو ئز ، فوٹو گرا فی ، ویڈیو مقابلوں کا اہتمام کر کے عوام تک رسا ئی کے پروگراموں میں حصہ داری کر ے گی ۔

شہری ہوا با زی کی وزارت کے ذریعہ پرو کے دوران اہم ہوائی اڈوں کو  ایک فیسٹیو لک  یعنی خوبصورت شکل دی جا ئے گی ۔

وزارت داخلہ امی گریشن اور سی آ ئی ایس ایف کے افسروں اور اسٹاف کے لئے احساس پر مبنی  ایک پروگرام کا اہتمام کر ے گی ۔

صنعقی پا لیسی اور فروغ کا محکمہ (کا مر س کی وزارت)ہندوستانی اور عالمی سر ما یہ کا روں کی شرکت کے ساتھ ٹوریزم انویسٹر راؤنڈ ٹیبل کا نفرنس کا اہتمام کر ے گا ۔

وزارت خزانہ (روینیو )ہو ائی اڈوں اور سمندری بندر گا ہوں پر کسٹم حکام کے لئے پروگراموں کا اہتمام کر ے گا ۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت پہچا ن کئے گئے سیاحتی سرکٹوں میں سڑکوں کے کنا رے سہولتوں کی شروعات کر کے اس پروگرا م میں تعا ون کرے گا ۔ اسی طرح ریلوے کی وزارت تمام بڑے ریلو ے اسٹیشنوں کو خوبصورت کر ے گا اور ریل ملازمین کے لئے احساس دلا نے والے پروگرام کا اہتمام کر ے گا ۔

وزیر موصوف نے بتا یا کہ بھارت کے سفارت خانوں کے ذریعہ وزارت خارجہ بیرون ملکوں کے بازاروں میں لوگوں کو ہندوستان کی سیر کر نے کے لئے حوصلہ افزائی کر نے کے واسطے رسا ئی پروگرام کا اہتمام کر ے گا جس میں ایسے پی آ ئی او، پر مخصوص شکل سے دھیان دیا جا ئے گا جنہوں نے کبھی ہندوستان کی سیر نہیں کی ہو ۔

سما جی میڈیا سمیت سبھی میڈیا میں میڈیا کی سر گرمیوں اور پروگراموں کے ذریعہ پریٹن پرو کو مدد ملے گی ۔ دور درشن پروگرام کے دوران خصوصی پروگرام ٹیلی کا سٹ کر ے گا جن میں:

 کو ئز پروگرام ‘‘دی ونڈر دیٹ از انڈیا ’’

اسمائل انڈیا اسمائل کیمپین- ایک اسٹیل فوٹو گرافی مقابلہ ۔

کیا آپ جا نتے ہیں ؟- ہندوستان کے بارے میں دلچسپ حقائق کا پروپیگنڈہ کر نے کی ایک مہم ۔

Related posts

3 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More