نئی دہلی: آج میڈیا کی کچھ رپورٹوں کے ضمن میں ،جن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا چناؤ کمیشن ، سیاسی پارٹیوں کا آر ٹی آئی قانون کے تحت احاطہ کئے جانے کے معاملے پر مرکزی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی ) کی ہدایت سے انحراف کرتا ہے، یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ بھارت کا چناؤ کمیشن (ای سی آئی ) سی آئی سی کے 3 جون 2013 کے حکم کی پابندی کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی پارٹیاں آر ٹی آئی قانون کے مقصد سے عوامی اتھارٹی سمجھی جائیں گی۔ اور اس کی موجودگی ان کے ذریعے وصول کئے جانے والے تمام عطیات کے ساتھ ساتھ ان کے سالانہ آڈٹ شدہ کھاتے ،جب بھی کمیشن میں داخل کئے جاتے ہیں ، وہ عوام کے سامنے رکھے جاتے ہیں۔
جہاں تک انتخابی بونڈس کو پیش کرنے سے پہلے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ صلاح و مشورے کا تعلق ہے ، یہ معاملہ وزارت خزانہ کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ کیونکہ اس کا تعلق وزارت سے ہو سکتا ہے ، بھارت کے انتخابی کمیشن سے نہیں ۔