20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاسی پارٹیوں کو عوامی نمائندوں کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کرنا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئیدہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو عوامی نمائندوں کیلئے ایک ضابطہ اخلاق مرتب کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کوقانونی سازی کے ایوانوں میں عوام کی نمائندگی کرنی چاہئے۔

جناب وینکیانائیڈو آئی آئی ٹی مدراس کی اسٹوڈنٹ لیجسلیٹو کونسل  کے اراکین سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو  غریب اور پسماندہ  لوگوں کی دشواریوں  اور مصیبتوں کا احساس کرنا چاہئے ۔ جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو ان نوجوانوں  کی آرزؤں اور امنگوں کا ادراک رکھتے  ہوں ،  جو اپنی بات کا بہتر طریقے سے اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ مجالس قانون ساز کے بیش قیمت وقت کا زیاں  کبھی بہتر نہیں ہوتا بلکہ اس سے اخباروں کی  شاہ سرخیاں ہی سجائی جاسکتی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ موصوف نے اپنی تقریر میں اس بات کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ ہندوستان میں جمہوریت کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اور کیا کیا،  کیا جانا چاہئے ، جیسے موضوعات پر تعمیری  مباحثوں کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے طلباء سے زور دیکر کہا کہ ہندوستان کو مضبوط ملک بنانے کے کام میں سرگرمی سے شرکت کرکے ملک کے استحکام اور مضبوطی کی تحریک کے ہراول دستے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ جناب نائیڈو نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ یونیورسٹیوں  اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو سماج، سیاست، معیشت، ثقافت، سائنس اور صنعت کے درمیان رابطہ کاری کے قیام میں بامعنی کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظا م کو اب امتحان اور ڈگریوں سے آگے بڑھ کے علمیت تخلیق کرنے کاکام کرنا چاہئے۔

جناب وینکیانائیڈو نے ہندوستان کی جمہوری  اور آئینی قدروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جمہوری اور آئینی قدریں  ترقیاتی عمل  کے ستونوں کے طور پر کام کرتی ہیں  اور ہمارا آئین ہمارے ملک کے عوام  کی آرزوؤں ، تمناؤں اور امنگوں کا مرقع ہے۔ جناب نائیڈو نے آئی آئی ٹی جیسے سرکردہ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں سے زور دیکر کہا کہ دیہی علاقوں کے عوام سے طلباء کے مذاکرات اور گفتگو کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ  وہ دیہی زندگی  کو بخوبی اور قریبی طور سے سمجھ سکیں تاکہ طلباء کو عوام الناس کی دشواریوں کا بخوبی احساس ہوسکے اور وہ ا ن کے ساتھ ہمدردی اور دردمندی کا سلوک کرکے  انہیں بہتر انسان بناسکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More