18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیمی کنڈکٹر ڈیوائسیز کی طبیعیات سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ:آئی ڈبلیو پی ایس ڈی 2017

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی تحقیق و ترقی سے متعلق تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی اہم سیمی کنڈکٹر ریسرچ لیباریٹری، سولڈ اسٹیٹ فزیکس لیباریٹری (ایس ایس پی اے)،سوسائٹی فار سیمی کنڈکٹر ڈیوائسیز، سیمی کنڈکٹر سوسائٹی (انڈیا)اورسوسائٹی فارانفارمیشن ڈسپلے کے اشتراک و تعاون سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی)، دہلی کے ساتھ مشترکہ طورپر 19ویں سیمی کنڈکٹرڈوائسیز کی طبیعیات سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ (آئی ڈبلیو پی ایس ڈی 2017)کا انعقاد کر رہی ہے۔ خلاء کے محکمے کے سکریٹری اور خلائی تحقیق سے متعلق ہندوستانی تنظیم ( اسرو) کےچیئرمین  ڈاکٹر اے ایس کرن کمار، ڈی آر ڈی او کے چیئرمین اور محکمہ دفاع(تحقیق و ترقی) کے سکریٹری ڈاکٹر ایس کریسٹوفر کی موجودگی میں 12دسمبر 2017کو آئی آئی ٹی نئی دہلی میں باقاعدہ طورپر اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔

ہر دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والا  پروگرام آئی ڈبلیو پی ایس ڈی  کو جدید ترین سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیوں سے متعلق ایک نمایاں بین الاقوامی فورم تصورکیاجاتاہے۔ ہندوستان میں منعقد ہ یہ  پروگرام  ہندوستانی محققین کوبین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ ماہرین کےساتھ تبادلۂ خیال کرنے کیلئے ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح کے تعلیمی اداروں ، سرکاری لیباریٹریوں اور سرکردہ صنعتوں  سے تعلق رکھنے والے اساتذہ او ر سائنس داں اعلیٰ ترین سیمی کنڈکٹر تحقیق و ترقی میں جدیدترین آلات کیلئے آپس میں تبادلۂ خیال  کرتے ہیں۔ اس ورکشاپ میں ہمیشہ بڑی تعداد میں بین الاقوامی شرکاء شریک  ہوئے ہیں اور یہ ورکشا پ جنوب ایشیائی خطے میں سیمی کنڈکٹر ریسرچ کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیلئے بنیادی فورم ثابت ہوا ہے۔

سیمی کنڈکٹر ڈیوائسیز دفاع اورخلائی ایپلی کیشنز کےعلاوہ صارفین کیلئے  روزمرہ الیکٹرانکس سے متعلق ٹیکنالوجیکل معاون کے طورپراستعمال کئے جاتے ہیں۔ 4روزہ اس ورکشاپ میں نہایت اہم ٹیکنیکل پروگراموں کا انعقاد کیاجائےگا۔اس میں  سیمی کنڈکٹر تحقیق و ترقی کے ابھرتے شعبوں کا احاطہ کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں اس میں 5 متوازی اجلاسوں کا بھی انعقاد کیاجائےگا، جن میں موجودہ  دلچسپی کے حامل موضوعات بشمول وی ایس ایل آئی ٹیکنالوجیوں، سینسرز، جی اے این(گیلیم نیٹرائٹ )مٹیریئلس اور ڈیوائسیز ، آپٹوالیکٹرانکس،     کرسٹل گروتھ این ای    پی ٹیکسی، فوٹو اولٹائکس، ڈسپلے ٹیکنالوجیوں، 2ڈی مٹیریئلس اینڈ آرگینک سیمی کنڈکٹرس  اور کمیت کو شمار کرنے کیلئے سیمی کنڈکٹرس وغیرہ  پرتبادلۂ خیال کیاجائےگا۔

امریکہ، یوروپ، ایشیاء  بحرالکاہل اور دیگر ملکوں کے  متعدد مایہ ناز سائنسداں اور ٹیکنالوجی کے ماہرین اس ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ 130 سے زائد مدعومقررین اپنی اپنی مہارت کے شعبوں میں تحقیق کے موضوع  پر اظہار خیال کریں گے۔ مزید برآں قومی اداروں، مثلا ٹی آئی ایف آر ، این پی ایل، آئی آئی ایس سی، آئی آئی ٹی، سی ای  ای آر آئی  کے علاوہ اہم مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 محققین اس ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔ 500 سے زائد تحقیقی مقالات  بھی اس ورکشاپ  میں پیش کئے جائیں گے۔

 اس موقع پر سیمی کنڈکٹر  تحقیق و ترقی کے شعبے کی  متعدد اہم صنعتیں  اپنے پروڈکٹس کی نمائش کریں گی۔ میک ان انڈیا کے مرکزی خیال کو فروغ دینے کیلئے ایک خصوصی صنعتی اجلاس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس ورکشاپ کےذریعے ملکی اور بیرونی کمپنیوں کے ذریعے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے قیام کے امکانات تلاش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More