28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سینئر مشن سربراہان کی مانک شا سینٹر میں تربیت

सीनियर मिशन लीडर्स (एसएमएल) का मानेकशॉ केंद्र में प्रशिक्षण
Urdu News

نئی دہلی۔23؍مارچ۔2005 میں شروع کیا گیا سینئر مشن لیڈرس کورس ، اقوام متحدہ کے نظام میں تسلیم شدہ سب سے اعلیٰ معیار کا کورس ہے جسے وزارت خارجہ کے تحت مرکز برائے اقوام متحدہ قیام امن کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ اسی سلسلے کا موجودہ کورس 20 سے 31 مارچ 2017 کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

اس کورس کا مقصد مؤثر منصوبہ بندی کی صلاحیت بہم پہنچانے کیلئے سینئر قیادت کو مستحکم بنانا اور مربوط امن اعانت آپریشنوں کو انجام دینا ہے۔ کورس کے تحت ایک فورم فراہم کرایا جاتا ہے جو امن اور سلامتی کے مختلف النوع موضوعات پر تبادلہ خیالات کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ کے مشنوں سے وابستہ چنوتیوں  کو بھی زیر بحث لاتا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے مندوبین اعلیٰ عہدوں کے حامل فوجی افسران (بریگیڈیئر اور اس سے اوپر کے عہدے کے افسران) ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہم عہدہ پولیس اور انتظامیہ (ممالک کے سفراء سمیت) کے افسران بھی اس میں شریک ہوتے ہیں۔

18 ممالک کے 25 مندوبین، اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس میں 21 اقوام متحدہ کے افسران ، سینئر سرپرست ، آسانیاں بہم پہنچانے والے اور مختلف موضوعات کی عملی پیشکش سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں ابتدائی کلمات لیفٹیننٹ جنرل جے ایس چیما، ڈی سی او اے ایس (آئی ایس اینڈ ٹی) نے ادا کیے۔اس کے بعد قیام امن آپریشنوں کے محکمے کے ڈائرکٹر مسٹر جیک کرسٹوفائڈس نے اظہار خیال کیا۔ وزارت خارجہ کی سکریٹری (مشرق) محترمہ پریتی سرن مہمان ذی وقار کے طور پر اس تقریب میں موجود تھیں اور انہوں نے اس موقع پر مندوبین کے روبرو افتتاح تقریر بھی کی۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More