9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سینٹرل ویئر ہاؤس کارپوریشن نے اب تک کا سب سے زیادہ 1710 کروڑ روپئے کا لین دین کیا ، مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کو 35.77 کروڑ روپئے کا عبوری منافع پیش کیا

Urdu News

نئی دلّی: سینٹرل ویئر ہاؤس کارپوریشن  ( سی ڈبلیو سی ) نے 20-2019 ء کے دوران  اب تک کا سب سے بڑا 1710 کروڑ روپئے کا لین دین کیا ہے ۔ سی ڈبلیو سی  کے مینجنگ ڈائریکٹر ارون کمار  شری واستو نے صارفین کے امور  ، خوراک اور تقسیمِ عامہ کے مرکزی وزیر    جناب رام ولاس پاسوان کو  آج یہاں  خوراک اور تقسیمِ عامہ کے سکریٹری جناب سدھانشو  پانڈے  اور وزارت  اور سی ڈبلیو سی   کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں 35.77 کروڑ روپئے کے  عبوری منافع کا چیک پیش کیا ۔  جناب پاسوان نے اچھی کارکردگی کے لئے سی ڈبلیو سی کی ستائش کی ۔

          سی ڈبلیو سی نے 20-2019 ء کے لئے 95.53 فی صد کے عبوری  منافع کا اعلان کیا ہے ، جب کہ پچھلے سال  اس نے  پیڈ اَپ کیپٹل پر 72.20 فی صد منافع دیا تھا ۔  کل 64.98 کروڑ روپئے کے منافع میں حکومتِ ہند کا 55 فی صدی حصہ داری   کے لئے  منافع میں  35.77 کروڑ روپئے کا حصہ ہے ۔  20-2019 ء کے لئے  قطعی منافع کا اعلان  شیئر ہولڈرس کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد کیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More