18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سینٹرل یونیورسٹی جموں کے چانسلر جی پرتھاسارتھی کی وزیر مملکت ڈاکٹرجیتندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، سینٹرل یونیورسٹی جموں کے چانسلر جناب گوپال  سوامی پرتھا سارتھی نے شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم دفتر، عملہ ،عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے آج یہاں ملاقات کی اور 45 منٹ کی اس ملاقات میں باہمی مفاد ، تعلیمی موضوعات اور جموں و کشمیر معاملوں سے متعلق  متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب جی پرتھا سارتھی(78) ایک کیریئر ڈپلومیٹ اور اسٹریٹجک امو رکے ماہر ہیں۔ حال ہی ان کی تعیناتی چانسلر کے طورپر کی گئی ہے۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے سینٹرل یونیورسٹی جموں میں خلائی ٹیکنالوجی کا تعلیمی شعبہ شروع کرنے سے متعلق اپنے حالیہ پہل پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کی اور اس مقصد کے لئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ معروف خلائی سائنسداں ڈاکٹر کے رادھاکرشنن کو مشیر کے طورپر رکھا جائے جنہوں نے اسرو کے سابق چیئرمین کی حیثیت سے شہرت یافتہ منگل یان مشن کی منصوبہ بندی میں اہم رول ادا کیا ہے اور اس کے وہ محرک رہے ہیں۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ موجودہ مسابقتی دور میں خصوصی شعبےضروری ہیں تاکہ وہ کسی یونیورسٹی یا تعلیمی ادارے کو ایک شناخت عطا کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینٹرل یونیورسٹی جموں اس پر اپنی توجہ دے گی تاکہ وہ امتیازی تعلیمی ادارے کی حیثیت سے ابھرے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More