نئی دہلی، سی آر پی ایف نے اپنے 81ویں یوم تاسیس کے موقع پر نیشنل پولیس میموریل، نئی دلّی میں آج ان
لوگوں کو اپنی خراج عقیدت پیش کی جنھوں نے ملک کے لیے زندگی قربان کردی تھی۔
داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے اُن سبھی جاں باز فوجیوں کے اعزاز میں میموریل کے مقام پر گلہائے عقیدت پیش کیا جنھوں نے مادرِ وطن کے اعزاز کے لیے اپنی قربانی دی ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے جناب نتیا نند رائے نے بہادر اور سی آر پی ایف کے جوانوں کے قربانی دینے کی بیش بہا روایت پر زور دیا۔ سی آر پی ایف کے جذبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سی آر پی ایف ملک کے لیے جیتا ہے اور ملک کے لیے شہید ہوجاتا ہے۔ انھوں نے اس حقیقت کی نشان دہی کی کہ سی آر پی ایف قوم دشمن عناصر- خواہ وہ جموں وکشمیر کے دہشت گرد ہوں ، شمال مشرق کے باغی ہوں یا پھر ماؤنواز- کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلے ان لوگوں کے دلوں کو جیتنے کے لیے اورانھیں قومی دھارا میں لانے کی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں جموں وکشمیر دہشت گردی کے بحران سے آزاد ہوجائے گا۔
جناب رائے نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں سی آر پی ایف کے کردار کی ستائش کی جس نے ملک کی جمہوریت کو مضبوط کیا۔ انھوں نے کہا کہ پورا ملک سی آر پی ایف جوانوں کے ذریعہ پیش کردہ خدمت ، بہادری، قربانی اور فرض کے تئیں وقف کے جذبے پر فخر محسوس کرتا ہے اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ملک کی داخلی سلامتی کو بنائے رکھنے کے مستقبل کے اپنی ساری کوششوں میں فوج کو کامیابی حاصل ہوگی۔
جناب رائے نے پروگرام کے مقام سے روانہ سے ہونے سے پہلے نیشنل پولیس میموریل کے احاطے میں واقع میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رائے بھٹناگر اور کئی اعلیٰ حکام اور جوان بھی موجود تھے۔ یوم تاسیس کے موقع پر ملک کے ہر حصے میں پھیلے سی آر پی ایف کی سبھی اکائیوں میں پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔
آج انڈیا گیٹ پر ایک اور یادگاری تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیا ننند رائے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ایک گھنٹے سے زیادہ تک چلنے والی اس تقریب میں سی آر پی ایف میوزک بینڈ ڈسپلے، فورس کی خواتین ڈیئر ڈیولس کے ذریعہ موٹر سائیکل نمائش اور احمدآباد سے ریپی ڈکشن فورس سائیکل مہم کو جھنڈی دکھائی جائے گی جو آج ہی انڈیا گیٹ پر اختتام پذیر ہوجائے گی۔