17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ایس آر- سی ایف ٹی آر آئی کووِڈ – 19 کا پتہ لگانے والا آلہ مہیا کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، میسورو میں کووڈ – 19  پازیٹو معاملات کی تعداد  28 تک پہنچ گئی ہے اور گزستہ 24 گھنٹے کے دوران ان میں   7  نئے  معاملے  شامل ہیں۔ کرناٹک کے محکمہ صحت کے ذریعے جاری  کردہ  تازہ ترین میڈیا بولٹن کے مطابق  ان معاملوں کا پتہ چلا ہے۔ میسور میں واقع  سی ایس آئی آر – سینٹرل فوڈ  ٹیکنالوجیکل  ریسرچ  انسٹی ٹیوٹ ( سی ایس آئی آر  – سی ایف ٹی آر آئی)  نمونوں کی جانچ کے لئے ضروری آلات  مہیا کرا کر کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں  ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔

 کووڈ  – 19 کے انفیکشن کا پتہ  فی الحال  انتہائی حساس  اور  باضابطہ تکنیک  کی مدد سے لگایا جاتا ہے جسے ریئل ٹائم  پولی مرس چین ری ایکشن  ( پی سی آر)  طریقہ کہا جاتا ہے۔ پی سی آر طریقہ کار میں  نمونوں سے  وائرس کے آر این اے  کو نکالا جاتا ہے اور  پی سی آر  مشین کا استعمال کرکے  اس کی وضاحت کی جاتی ہے۔ پی سی آر  جانچ کا  ایک فائدہ  یہ ہے کہ  مریض میں  علامت  پیدا ہوتی ہر اسٹیج پر  وائرس کا پتہ لگا یا جاسکتا ہے۔

 میسور ضلع کی    مشتبہ انفیکشن  کے حامل  افراد کی  کثیر تعداد کے ساتھ  چار ہاٹ اسپاٹ  اضلاع میں سے ایک کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ اس طریقے سے  مشتبہ افراد کو  جانچ سے قبل ہی  قرنطینہ میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور  قرنطینہ کی مدت  کی تکمیل کے بعد  اس میں  مرض کی علامت پائی جائے یا نہ  پائی جائے دونوں صورتوں میں  ان میں وائرس کی موجودگی کا پتہ لگایا جاتا ہے۔

سی ایس آئی آر  – سی ایف ٹی آر آئی   ضلع میں  کثیر تعداد میں نمونوں کی جانچ کے لئے  ضلع  انتظامیہ کو  دو  پی سی آر مشینیں  اور آر   این اے  اسٹریکشن کی ایک یونٹ کے ساتھ  ضروری  کیمیکل بھی فراہم کررہی ہے۔

سی ایس آئی آر  – سی ایف ٹی آر آئی کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر کے ایس ایم ایس  راگھو  راؤ  نے کہا کہ  ’’نمونوں کی صحیح صحیح  جانچ  کرنا وقت کی ضرورت ہے، چونکہ  یہ جانچ کافی پیچیدہ ہوتی ہے  اور  یہ  انڈین کونسل آف  میڈیکل ریسرچ  ( آئی سی ایم آر) کے  ذریعے  منظور شدہ  منتخب مراکز پر ہی کی جاتی ہے اس لئے  ہم  جانچ کی صلاحیت میں  اضافہ کرکے   مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہم  آلات  اور دو  تربیت یافتہ تکنیشیوں کو بھی  ضلعی انتظامیہ  کی مطلوبہ مدت کے لئے مہیا کرا رہے ہیں۔

 پی ایس آر مشینیں  5 اپریل  2020  کو  ضلع انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔ وائرس ریسرچ  اینڈ ڈائگنوسٹک  لیبوریٹری  (وی آر ڈی ایل)  اور  کووڈ -19  ٹسٹ  میسور میڈیکل کالج  اینڈ ریسرچ  انسٹی ٹیوٹ ، میسورو کی   انچارج  ،نوڈل آفیسر  ڈاکٹر   امروتا  کماری  نے  اس آلے کو  قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ  اس آلے سے  مرکز کو  یومیہ  نمونوں کی تین گنا  جانچ  میں مدد ملے گی۔ آر این اے ایکسٹرکشن یونٹ  ہفتے  کے اندر آجائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More