17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی آر این ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چنئی ہوائی اڈے پر تربیتی پروگرام

चेन्नई हवाई अड्डे पर सीबीआरएन आपात स्थिति के लिए प्रशिक्षण कार्यक्रम
Urdu News

نئی دہلی، آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی ، این ڈی ایم اے ہوائی اڈو ں پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والوں کو سی بی آر این کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی تیاریوں میں اضافہ کرنے کی خاطر ایک بنیادی تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے۔ سی بی آر این کی ہنگامی صورتحال میں کیمیاوی ، حیاتیاتی ، تابکاری اور نیو کلیائی مادے کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرے  کی صورتحال شامل ہے۔

یہ تربیتی پروگرام ایئرپورٹ اتھارتی آف انڈیا (اے اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ ایلائیڈ سائنس(آئی این ایم اے ایس ) کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔

این ڈی ایم اے کے رکن جناب آر کے جین نے کہا کہ یہ ہمارے ہوائی اڈوں پر سی بی آر این کے تحفظ کو بڑھانے کی جانب بڑا قدم ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سی بی آر این کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی صلاحیتوں اور کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس تربیتی پروگرام کا  افتتاح، جو آج چنئی میں کامراج ہوائی اڈے پر شروع ہوا ، افتتاح دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے  کے سیکریٹری اور دفاعی تحقیق  وترقی کی تنظیم کے چیئرمیں ڈاکٹر ایس کرسٹوفر نے کیا۔

یہ پروگرام لیکچر اور عملی تربیت پر مشتمل ہے، جس میں ذاتی تحفظ کے سازو سامان کے استعمال سمیت ایسی چیزوں کا پتہ لگانے اور ان کو ناکارہ بنانے کی عملی تربیت شامل ہے۔ سی بی آر این کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈے کے عملے کو پوری طرح سازوسامان سے لیس کرنے کے علاوہ یہ پروگرام انہیں فرسٹ ایڈ فراہم کرنے اور نفسیاتی سماجی امداد فراہم کرنے کی بھی اہلیت پیدا کرے گا۔ایک ہفتہ تک چلنے والے اس تربیتی پروگرام میں 200 اہلکاروں کو سی بی آر این کے ہنگامی صورتحال کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔

این ڈی ایم اے کے رکن ڈاکٹر ڈی این شرما نے کہا ہے کہ سی بی آر این سے متعلق ایک چھوٹا سا واقعہ بھی ہوائی اڈوں پر لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرسکتا ہے، اس لیے یہ بات اہم ہے کہ ہوائی اڈے پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے اس وقت تک حالات کو سنبھال سکیں جب تک کہ انتہائی تربیت یافتہ اور بہتر سازو سامان سے لیس ٹیمیں وہاں نہ پہنچ جائیں۔ ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر ایسی تربیت فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت یہ پہلا تربیتی پروگرام ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More