22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کے بارے میں فیصلے

Urdu News

نئی دہلی: عزت مآب وزیر اعظم نے آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کرکے کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مختلف سطحوں پر امتحانات کے انعقاد کے بارے میں غور وخوض کیا ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری اسکول اور ہائر ایجوکیشن کے سکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طلباء کی بھلائی اورتحفظ حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز طلباء کے بہترین مفادات کو ملحوظ خاطر رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ طلباء ان کی صحت کا دھیان بھی رکھا جائے اور ان کے تعلیمی مفادات کو بھی زک نہ پہنچے۔

اگلے مہینے سے شروع ہونے والے دسویں اور بارہویں درجے کے بورڈ امتحان کا جائزہ لیا گیا CBSE کے ذریعہ منعقد ہونے والے دسویں اور بارہویں درجے کے بورڈ کے امتحانات 4 مئی 2021 سے شروع ہورہے ہیں۔ ملک میں کووڈ19 کے پوزیٹیو کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ بعض ریاستیں دیگر ریاستوں کے مقابلے زیادہ متاثر ہیں۔ ان حالات میں 11 ریاستوں میں اسکول بند  کردیئے گئے ہیں۔ ریاستی بورڈوں کے برعکس CBSE کی ایک ملک گیر حیثیت ہے، لہذا پورے ملک میں ایک ساتھ امتحانات کرانا لازمی ہے۔ عالمی وباء کی موجودہ صورتحال اور اسکولوں کے بند ہونے کے سبب اور طلباء کی بہبود کے مدنظر درج ذیل فیصلے کئے گئے:۔

  1. بارہویں درجے کے بورڈ امتحانات جو کہ 4 مئی سے 14 جون 2021 تک منعقد کرائے جانے تھے وہ فی الحال ملتوی کئے جاتے ہیں۔ یکم جون 2021 کو بورڈ صورتحال کا جائزہ لے گا اور تفصیلات عام کی جائیں گی۔ امتحانات شروع ہونے سے کم از کم 15 دن پہلے نوٹس جاری کیا جائے گا۔
  2. دسویں کا بورڈ امتحان جو کہ 4 مئی سے 14 جون تک ہونا تھا انھیں منسوخ کیا گیا ہے ۔ دسویں کلاس کے بورڈ کے نتائج بورڈ کے وضع کردہ اہلیت کے پیمانے کے مطابق تیار کئے جائیں گے۔ کوئی بھی امیدوار جسے اپنے حاصل کردہ نمبروں پر اطمنان نہیں ہے اسے امتحان کے لئے مناسب حالات ہونے کے بعد امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More