16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی ٹیکس دہندگان کو کووڈ۔ انیس کی وجہ سے ٹائم لائن توسیع کے فوائد حاصل کرنے کا اہل بنانے کے لئے ریٹرن فارموں پر نظر ثانی کر رہا ہے

Urdu News

سی بی ڈی ٹی نے آج کہا کہ ٹیکس دہندگان کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی 30 جون 2020 تک کی مختلف ٹائم لائن توسیع کے ساتھ مکمل فوائد حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اس نے ریٹرن فارموں میں ضروری تبدیلیاں کرنی شروع کر دی ہیں تاکہ ٹیکس دہندگان مالی سال 2019-20 کے ریٹرن فارموں میں یکم اپریل 2020 سے 30 جون 2020 تک کی مدت کے دوران ہونے والی اپنی لین دین سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سی بی ڈی ٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس دہندگان کو اپریل سے جون 2020 کی مدت کے دوران ہونے والی ان کی سرمایہ کاری / لین دین سے فائدہ اٹھانے کے لئے ریٹرن فارموں میں ضروری ترمیم کی جارہی ہے۔ ایک بار جب نظرثانی شدہ فارموں کے بارے میں اعلان کر دیا جائے گا تو اس سے مزید سافٹ ویئر میں تبدیلیوں اور ریٹرن فائلنگ کی افادیت کی ضرورت ہوگی۔ تاہم ، ضروری تبدیلیاں شامل کرنے کے بعد ریٹرن فائلنگ کی افادیت مالی سال 2019۔20 کے فوائد حاصل کرنے کے لئے 31 مئی 2020 تک دستیاب کرا دی جائے گی۔

سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ کووڈ ۔19 کے پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے ٹیکسیشن اور دیگر قوانین (مخصوص التزامات میں نرمی) آرڈیننس ، 2020 کے تحت انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 کے تحت متعدد ٹائم لائن میں توسیع کی ہے۔ اس کے مطابق ، آئی ٹی ایکٹ کے چیپٹر۔ وی آئی اے۔ بی کے تحت ڈیڈکشن کے دعوے کے لئے سرمایہ کاری کرنے، ادائیگی کرنے کے وقت میں بھی مالی سال دو ہزار انیس۔ بیس کے لئے تیس جون دو ہزار بیس تک توسیع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عام طور پر انکم ٹیکس ریٹرن فارموں کو اپریل کے پہلے ہفتے میں مشتہر کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی تخمینہ سال 2020-21 کے لئے ریٹرن بھرنے کے لئے ای فائلنگ کی افادیت یکم اپریل 2020 کو دستیاب تھی اور انکم ٹیکس ریٹرن(آئی ٹی آر) فارمز آئی ٹی آر۔ 1 (سہج) اور آئی ٹی آر۔ 4(سگم) مالی سال دو ہزار انیس۔ بیس کے لئے (تخمینہ سال دو ہزار بیس۔ اکیس) کو بھی مورخہ تین جنوری دو ہزار بیس کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ پہلے سے ہی مشتہر کر دیا گیا تھا۔ تاہم ، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کویڈ – 19 وبائی امراض کی وجہ سے ٹیکس دہندگان ٹائم لائن توسیع کے تمام فوائد حاصل کرنے کے اہل ہوں، ریٹرن فارموں پر نظر ثانی کا عمل کیا جا رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More