نئی دہلی: ۔براہ راست ٹیکسوں کے مرکز ی بورڈ سی بی ڈی ٹی نے جائزہ سال 19-2018 کے لئے آمدنی ٹیکس ریٹرن فارم (آئی ٹی آر فارم ) کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ جائزہ سال 18-2017 کے لئے ایک صفحے کا آسان آئی ٹی آر فارم -1 (سہج) کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔اس قدم سے اُن تقریباََ تین کروڑ ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوا تھا ، جنہوں نے اس آسان فارم کو ریٹرن کے لئے بھرا تھا۔ جائزہ سال 19-2018 کے لئے بھی ایک صفحے کا آسان فارم -1 (سہج ) کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ کوئی بھی ایسا فرد یہ آئی ٹی آر فارم -1(سہج) داخل کرسکتا ہے ، جو باشندہ تو ہو لیکن عام باشندہ نہ ہو اور جس کی آمدنی 50 لاکھ روپے تک ہو اور جو یہ آمدنی تنخواہ کے وسیلے سے حاصل کررہا ہو ، ایک مکان کی املاک یا دیگر آمدنی (سود وغیرہ) کا حامل ہو۔ مزید یہ کہ تنخواہ اور گھر کی املاک سے متعلق حصے معقول بنائے گئے ہیں اور آمدنی کی بنیادی تفصیلات دی گئ ہیں (جیسا کہ فارم -16 میں دستیاب ہے) اور گھر کی املاک سے حاصل آمدنی کو بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔آئی ٹی آر فارم -2 کو بھی اس شر ط کے ساتھ معقول بنایا گیا ہے کہ افراد اور کسی تجارت یا پیشے کے علاوہ ، وہ کسی دیگر وسیلے سے آمدنی کے حامل ہوں ، یا تو آئی ٹی آر فارم -3 یا آئی ٹی آر فارم -4 بھرسکتے ہیں۔ پیشگی تخمینہ آمدنی )
کریڈٹ آف ریفنڈ کے مقصدسے ، غیر باشندہ ہونے کی صورت میں کسی ایک غیر ملکی بینک کھاتے کی تفصیلات فراہم کرنے کو بھی لازمی قراردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص عرصے کے دوران جمع کی گئی رقم کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت کو بھی جائزہ سال 19-2018 کے فارم سے ختم کردیا گیا ہے ۔
آئی ٹی آر فارم بھرنے کے طریقے میں پچھلےسال کی بہ نسبت کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ یہ سبھی آئی ٹی آر فارم الیکٹرانک طریقے سے بھرے جائیں گے البتہ جہاں ریٹرن آئی ٹی آر فارم -1 (سہج ) یا آئی ٹی آر فارم -4 (سگم ) داخل کیا جانا ہے ، مندرجہ ذیل افراد کو کاغذ کے فارم میں ریٹرن داخل کرنے کے متبادل حاصل ہیں۔
- 80سال یا اس سے زیادہ کی عمر کا کوئی فرد پچھلے سال کے کسی عرصے کے دوران ، یا
- کوئی فرد یا ایچ یو ایف جس کی آمدنی پانچ لاکھ روپے سے تجاوز نہ کرتی ہو اور جس نے انکم ٹیکس ریٹرن میں کوئی ریفنڈ کا دعویٰ نہ کیا ہو۔
نوٹی فکیشن میں دئے گئے آئی ٹی آر فارم ، محکمے کی سرکار ی ویب سائٹ :www.incometaxindia.gov.in. پردستیاب ہیں ۔