20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی جی ایس ٹی دہلی کے حکام نے 178 کروڑ روپئے کے اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ دھوکہ دہی کے تین مختلف معاملوں میں چار لوگوں کو گرفتار کیا

Urdu News

نئی دہلی: جعلی بلنگ کارروائیوں کی لعنت سے نمٹنے کیلئے شروع کردہ اقدام کے تحت وسیع ڈیٹا تجزیات کے ذریعے تیار کردہ انٹلی جنس کی بنیاد پر مرکزی ساز وسامان و خدمات  ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کمشنریٹ، شمالی دہلی کے افسران نے متعدد مستفیدین کو سامان کے بغیر کم انوائسیز پیدا کرنے اور جعلی اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ پاس کرنے کیلئے فرضی کمپنیوں کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگایا ہے۔سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 132(1)کے تحت جرم ثابت کرنے کے لئے سی جی ایس ٹی  ایکٹ 2017 کے سیکشن 69(1) کے سلسلے میں تین مختلف معاملوں میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں معاملات میں ملوث کُل اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ 178 کروڑ روپئے ہے۔ تمام معاملات میں مزید تحقیقات جاری ہے اور جعلی کریڈٹ کی رقم اور اس میں ملوث کمپنیوں/ افراد کی کُل تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

پہلے معاملے میں، چار غیرموجود کمپنیوں کو اصل مجرموں نے 54 کروڑ روپئے کے آئی ٹی سی 14 دیگر فرموں کو پاس کرنے کیلئے تشکیل دیا تھا۔ یہ فرمیں نہ صرف کمیشن کی بنیاد پر سامان سے کم انوائس جاری کرنے میں ملوث تھیں بلکہ سامان کی برآمد پر آئی جی ایس ٹی رقم کی واپسی کے دعوے کیلئے بھی اس طرح کے رسیدوں کا استعمال کرتی تھیں۔ ان تمام فرموں کے پیچھے اصل آپریٹرس وکاس گوئل اور گوپال اگروال نے جعلی فرموں کے اس ویب کو  چلانے میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ان دونوں کو 12فروری 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسرے معاملے میں، تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ موہندر کمار کو متعدد جعلی فرموں سے دو فرموں میسرز وی ایم ڈبلیو انٹرپرائزز اور میسرز شری بہادر اسٹیل کمپنی میں 111 کروڑ روپئے کا جی ایس ٹی اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ موصول ہوا اور ان فرموں نے اس کریڈٹ کو بغیراصل سامان کی فراہمی کے متعدد دیگر فرموں میں منتقل کردیا۔ موہندرکمار کو 13فروری 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی طرح کے ایک دیگر معاملے میں میسرز وی ڈی آر کلرس اینڈ کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹیڈ اینڈ اے وی میٹلس مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر اور میسرز سریندر کمار جین کے پروپرائٹرسریندرکمار جین کو غیرموجودفرموں کے ذریعے بغیرسامان کے رسیدیں جاری کرنے کے معاملے میں 13 کروڑ روپئے کے نااہل آئی ٹی سی حاصل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ سریندر کمار جین کو 13فروری 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے ذریعے تمام ملزموں کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی کے آغاز سے مرکزی ٹیکس، دہلی زون، نے 3969.65 کروڑ روپئے سے زیادہ کے جی ایس ٹی  چوری کے معاملے میں متعدد کیسز میں 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More