17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی سی آئی کو ہندوستانی کاروباری اداروں کو بیرون ملک اداروں کے ذریعہ غلط استعمال ہونے سے محفوظ رکھنا چاہئے

Urdu News

نئی دہلی، مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر محترمہ نرملاسیتارمن نے آج یہاں کہا کہ مسابقتی کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی) کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ دیگر دائرہ اختیارات سے کام کرنے والے اداروں کے ذریعہ ہندوستانی کاروباری اداروں کوغلط استعمال ہونے سے محفوظ رکھا جائے۔ محترمہ سیتا رمن سی سی آئی کی 10ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ سی سی آئی کو دنیا بھر میں مارکٹ کی پیش رفت کا شدت سے مشاہدہ کرنا ہوگا، کیونکہ سرحدیں اب کسی ملک میں مسابقت کا تعین نہیں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کمپنیوں کے کاموں کی نوعیت کے ساتھ مسابقت کی پالیسی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ بڑی کارپوریٹ کمپنیوں کا دائرہ اختیار ایک ملک میں ہے اور زمینی کام کہیں اور ہیں اور یہ ریگولیٹرز کے لئے زبردست چیلنج کا سبب بنتا ہے۔

مرکزی وزیر نے تحمل کے ساتھ اور ہندوستان جیسی کھلی معیشت میں مسابقت میں رکاوٹ ڈالے بغیر قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی آئی کی تعریف کی۔ انہوں نے اب تک پورے اعتماد سے اپنی ذمہ داری نبھانے پر سی سی آئی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ سی سی آئی 2.0موڈ کے لئے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی 2.0فعال طور پر چوکنا رہنے اور گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں میں ہونےوالی پیش رفتوں  پر ازخود کارروائی کرکے صحت مند مقابلے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سے سی سی آئی کو ہندوستان کے اندر اور دنیا کی دیگر تمام بڑی معیشتوں کے مارکٹ میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی سی آئی ایک عالمی سطح کاادارہ ہے، جو نے گزشتہ دہائی کے چیلنجوں سے نمٹا ہے اور اس نے اگلی دہائی کے لئے مارکٹ پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعہ مضبوط بنیادیں استوار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی پالیسی مارکٹ کی بنیاد ہے اور سی سی آئی نے عمدہ توازن کے ساتھ نفاذ کار اور سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انجیٹی سری نواس  نے ریگولیٹری ، مشاورتی اور نیم عدالتی دائرہ اختیارات میں ذمہ داریوں کی مؤثر انداز سے ادائیگی کےلئے سی سی آئی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کی 10ویں سالگرہ ایک واٹرشیڈ لمحہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسابقت کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے  کے لئے سی سی آئی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسابقتی ماحولیاتی نظام تیار کرے اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حکمت عملی بھی بنائے۔ شری سری نواس نے کہا کہ سی سی آئی کے سامنے اب اہم چیلنج زیادہ سے زیادہ کنٹرول کو واپس لینا ہے، لیکن اسی کے ساتھ مقابلہ کے نگراں کی حیثیت سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرنا ہے۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں سی سی آئی  کے چیئرپرسن  جناب اشوک کمار شرما نے اجتماع کا خیر مقدم کیا اور اپنے وجود کے پہلے عشرے میں سی سی آئی کی متعدد عبوری حصولیابیوں کا ذکر کیا ۔ جناب شرما نے ابتدائی سالوں میں سی سی آئی سے وابستہ افراد کی طرف سے دیئے گئے تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا۔

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  نے دو اِن ہاؤس اشاعتوں، ڈائگناسٹک ٹول کِٹ فار پروکیورمنٹ اینڈ کمپٹیشن لاء جوڈیشیئل اینڈ ایڈمنسٹریٹیو ٹریننگ ماڈیول کا اجراء بھی کیا۔ ان دونوں اشاعتوں کی تحقیق، تیاری اور اشاعت سی سی آئی نے کی ہے۔

سی سی آئی کے ارکان جناب بھگونت سنگھ بشنوئی اور ڈاکٹر سنگیتاورما بھی ،کئی دیگر قابل احترام  شرکاء اور سامعین  کے علاوہ 10ویں سالگرہ تقریبات کا حصہ تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More