18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شری پد نائک ڈاک ٹکٹوں کے میلے کی تقریب میں شامل ہوئے

Urdu News

 نئی دہلی۔؛  17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ٹکٹوں کے میلے سے متعلق ایک تقریب گوا کے پنجی میں 29 ستمبر 2017 کو منعقد ہوئی۔

آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد نائک اس تقریب میں شامل ہوئے۔ وزارت آیوش کے جوائنٹ سکریٹری پی این رنجیت کمار، گوا خطے کےپوسٹ ماسٹر جنرل ڈاکٹر این ونود کمار، این آئی این پونے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ستیہ لکشمی، سینئر سپرینٹنڈنٹ آف پوسٹ آفیسز گوا ڈویژن محترمہ ارچنا گوپی ناتھ ، گوا ڈاک ٹکٹ سوسائٹی کے پرنسپل اور نمائندے اس تقریب میں شامل ہوئے ۔

ڈاک ٹکٹوں کا آیوش میلہ وزارت آیوش اور محکمہ برائے ڈاک کا مشترکہ وینچر ہے، مذکورہ تقریب کا خاص مقصد آیوروید اور ڈاک ٹکٹ سے متعلق پیغام کو نوجوان نسل میں عام کرنا ہے اس موقع پر وزیر موصوف  نے آیوش کے لیے ڈاک ٹکٹ، فیس بک پیج کا بھی آغاز کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More