28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمالی کشمیر کے طلبا کے ایک گروپ نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، شمالی کشمیر کے    پانچ اضلاع کے اسکولوں ا ور کالجوں کے    پچاس طلبا کے ایک گروپ نے آج    شمال مشرقی   خطے کی ترقی   کے وزیر مملکت    (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت  ، عملے  ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے آج یہاں    ملاقات کی۔    طلبا کے ساتھ بات چیت  کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں  حکومت کے لئے چیلنج  ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس میں نوجوان اپنی امنگوں کو پور ا کرسکیں۔   انہوں نے کہا کہ   جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے     انڈین  ایڈمنسٹریٹیو سروس ،آئی اے ایس  اور  آئی آئی ٹی جیسے اہم اداروں میں پچھلے چند برسوں کے دوران    کشمیر  کے اول آنے والے متعدد طلبا کی مثال پیش کی۔   وزیر موصوف نے  طلبا کو مشورہ دیا  کہ وہ حکام کے سامنے   ا پنے حقوق پر زور دیں تاکہ    اپنے خوابوں کو  شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مواقع اور  سہولتوں کا استعمال کرسکیں۔     ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  25 برسوں کی  ملیٹنسی نے  جموں و کشمیر کی ترقی میں  رکاوٹ ڈالی ہے۔    انہوں نے کہا کہ   ریاست میں تیسری نسل کے  نوجوانوں نے   آج  اپنے اوپر یہ ذمہ داری لی ہے کہ وہ    ریاست میں ایسا ماحول پیدا کریں جس میں  تمام  نوجوان  ترقی کرسکیں۔    انہوں نے کہا کہ   ریاست جموں وکشمیر    خوبصورت  قدرتی وسائل  اور صلاحیت سے مالا مال ہے  اور وہ کسی بھی ترقی یافتہ    ریاست کے   مقابلہ پر آسکتی ہے۔

شمالی کشمیر رینج کے اضلاع بارہ مولہ، کپواڑہ  ، ہندواڑہ  ، سوپور،   اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے طلبا     جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے منعقعدہ   ‘‘منی بھارت درشن’’  پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان طلبا کاانتخاب   ان کے اپنے اپنے اداروں میں    ان کی تعلیمی لیاقت اور   تعلیم سے ہٹ کر  دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔  یہ طلبا  ملک کے  وسیع  اور گونا گوں   کلچر  سے آگاہ ہونے کے لئے   مختلف دیگر ریاستوں کا دورہ کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More