18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی خطے کی ترقی حکومت کی ترجیح: ڈاکٹر جتندر سنگھ

Urdu News

نئی دلّی، شمال مشرقی خطے کی ترقی،وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے شمال مشرقی خطے کی ترقی و فروغ کو بہت اہمیت دی ہے۔

            ڈاکٹر جتندر سنگھ یونائٹیڈ نیشنز انٹر نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر ” نارتھ ایسٹ یوتھ  ایند اسٹوڈنٹس پیس اسمبلی“ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب کا انعقاد یونیورسل پیس فیڈریشن (یو پی ایف)، اور نارتھ ایسٹ ایم پی ز فورم کیایک پہل یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس فار پیس۔ انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا۔

            ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ بقیہ ہندوستان کو شمال مشرق کے قریب لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے شمال مشرقی بھارت کو قومی دھارے میں لانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خطے کی ترقی اور یک جہتی میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے دلّی اور ملک کے دیگر حصوں میں پڑھنے والے شمال مشرقی خطے کی طلباء کے تحفظ کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں شمال مشرقی خطے کی طالبات کے لئے بنگلور یونیورسٹی میں ایک ہوسٹل کا افتتاح کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی طلباء کے لئے جے این یو میں ایک ہوسٹل کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے۔ دلّی یونیورسٹی سے وابستہ اداروں میں پڑھنے والے طلباء کے لئے ایک دیگر ہوسٹل روہنی میں بن رہا ہے۔

            شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت کی 70 فیصد سے زائد آبادی کی عمر 40 برس سے بھی کم ہے۔ آبادی کے یہ بڑا حصہ زبردست طاقت و توانائی اور صلاحیت کا حامل ہے جسے بروئے کار لائے جانے کی ضرورت ہے۔ اس زبردست نوجوان طاقت نے اپنے آپ کو فیصلہ کن طاقت کے طور پر تسلیم کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنالوجی کے باعث  نوجوانوں کے لئے امکانات تبدیل ہو چکے ہیں اور اب ہر مکتب فکر کے نو جوان اسے ایک با وقار آزامائش کے طور پر لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں سیاحت ، ہینڈ لوم اور دیگر شعبے کی غیر تلاش شدہ صلاحیت موجود ہے، جسے نوجوانوں کو تلاش کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکو مت ایکٹ ایسٹ پالیسی کی ترغیب دیتی ہے، تو اس سے قریبی ممالک سے نزدیک ہونے کے باعث  شمال مشرقی خطے کو فائدہ ہو گا۔ اس سے نہ صرف شمال مشرق میں خوش حالی آئے گی بلکہ اس سے پورا ملک خوش حال ہو گا۔

            ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرق کے نو جوانوں سے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے اور وہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں قیادت کر رہے ہیں۔ حکومت کی توجہ ریل، سڑک اور ہوائی رابطے پر ہے، جس کے باعث نفسیاتی رکاوٹیں دو ہو کر قربتیں بڑ ھ رہی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نے شمال مشرقی خطے کو خصوصی توجہ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ حکومت کی پہلی مدت کے دوران وزیر اعظم نے شمال مشرقی خطے کے 30 سے زائد دورے کئے ہیں۔

            اس سے قبل افتتاح کے بعد کھیل اور نو جوانوں کے امور کے وزیر مملکت اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجی جو نے کہا کہ معاشرے کے لئے تعاون دینا ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور اسے بخوبی نبھایا جا رہا ہے۔ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے مل جل کر کام کرنا۔ انہوں نے کہا کہ پہل قدمیوں کی کامیابی کے لئے اس میں نو جوانوں کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ ہم سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیں متحد رہنا ہے اور امن کے لئے کوشش کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے لئے مزید رضا کار بھیجنے چاہئیں اور پہل قدمیوں میں زیادہ سے زیادہ تعاون دینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نو جوانوں کی ترقی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ نو جوان سماج کا انتہائی اہم جزو ہیں۔ نو جوان آباد ہمارا انتہائی اہم سرمایہ ہے اور اسے صحیح سمت میں استعمال کیا جانا چاہئیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More