20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی خطے کے محکمے کی وزارت کے تحت ہنر مندی کے فروغ کی تربیت کے ذریعہ شمال مشرق کی ناری شکتی کو بااختیار بنانا

Urdu News

ہنرمندی کے فروغ  کے ذریعہ  ناری شکتی کو بااختیار بنانے کے مقصدسےشمال  مشرقی خطے  کے محکمے کی وزارت کی  نگرانی میں نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی  ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی  (این ای آر سی آر ایم ایس) نے شمال مشرقی خطوں کے دیہی علاقوںمیں رہنےوالی خواتین کی مدد کی ہے تاکہ وہ مشروم   کی کاشتکاری کے ذریعہ اپنی روزی روٹی چلاسکیں اور اس سے گھر کا گزر بسر کرسکیں۔

اس نے این ای آر سی آر ایم ایس کے ساتھ یہ سب شروع  کیا تاکہ مشروم کی  کھیتی کے لئے ایک وومین سیلف ہیلپ گروپ-  بانچنگ   کو تربیت دی جاسکے ۔ اس گروپ کا تعلق اروناچل  پردیش میں چھانگ لانگ ضلع سے ہے ۔  یہ گروپ کُل  20 خواتین ممبروں کے ساتھ جنوری  2016  میں تشکیل دیا گیا تھا اور اس گروپ کا تعلق  سنگفو  قبیلے سے ہے۔

اس علاقے میں مشروم کی کھیتی  بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مارکیٹ میں  اس کی پیداوار کی ایک اچھی رقم بھی  حاصل ہورہی ہے۔ جئی  سے حاصل ہونے والا مشروم  پروٹین سے مالامال خوراک  بہم  پہنچانے کا  ازحدمناسب  فنگل  نامیات  ہے اور اسے کمپوزٹ  کے بغیر  مختلف زرعی باقیات  سے حاصل  کیا جاسکتا ہے۔ جئی سے حاصل ہونے والے  مشروم  کی پیداوار  شروع کرنے کے لئے تربیت اور تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

ابتدا میں یہ گروپ اپنی سرگرمی  کے  بارے میں  باخبر نہیں تھا او ر وہ  یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ کس  طرح ا س کی پائیداری کو یقینی بنایا جائے ۔ 2016 میں  پروجیکٹ کے نفاذ کے بعد اس گروپ  نے اس کی سرگرمیوں  اور پروسس کے بارے میں کافی کچھ سیکھا اور بعد میں اس کا حصہ بن گیا۔ ریوالونگ فنڈ کے ذریعہ  2016 سے  2020 تک  کُل  122000 روپے  حاصل ہوئے  تھے۔اس رقم سے  گروپ نے   مشروم کی کھیتی  ، بنکری  اور  اچار بنانے  کا کام   شروع کیا۔

ستمبر 2019  کے پہلے ہفتہ  میں اس گروپ کو  کھریم بیسا  میں موہونگاؤں  کے بیڈ ایم  بھیجگا کی جانب سے  مشروم کی  کھیتی کے سلسلے میں تربیت دی گئی تھی ۔گروپ کے ممبروں نے تربیت کے دوران سرگرمی سے شرکت کی ۔ بعد میں جنوری  2020  میں تربیت  کے ذریعہ اور ریوالونگ فنڈ کی مدد سے   اس گروپ نے  7000 روپے کی رقم سے مشرو م کی کھیتی شروع کی اور  پائپ اسپرے ، ربر، ، پیکجنگ  پلاسٹک اور مشروم   اسپان  خریدنے کے لئے مذکورہ   رقم خرچ کی ۔

دو مہینے کے بعد  مشروم  150 روپے  سے  160روپے کلوگرام کی ہول سیل مارکیٹ  قیمت پر فروخت ہونا شروع  ہوگیا  اور کبھی کبھی  یہ 200روپے کی خردہ مارکیٹ  قیمت پر بھی فروخت  کیا گیا ۔ڈیڑھ  مہینے کے بعد انہوں نے   2870 روپے کی  ہول سیل قیمت پر 17 کلوگرام اور 12000 روپے کی  فروخت قیمت کےساتھ خردہ میں 60  کلوگرام مشروم فروخت کیا ۔فروخت سے جو کل رقم  حاصل ہوئی  وہ 14870 روپے تھی  اور اس میں  اتنی ہی رقم کا منافع ہوا۔

اس گروپ  نے آمدنی  پیداکرنے کے لئے مشروم کی کھیتی کے بارے میں معلومات فراہم کرکے دیہی خواتین کی ہنر مندی کو بڑھانے اور  اسے فروغ دے کر این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعہ  حاصل ہونے والی اپنی  تھیوریٹیکل اور مالی مدد کے لئے پروجیکٹ کے تئیں  اپنے تشکر کا اظہار کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More