15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی علاقے میں مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے اور پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی

Urdu News

 نئی دہلی؛ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے گوہاٹی میں کل شمال مشرقی علاقے میں مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے اور پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں آسام اور منی پور کے وزرا اور شمال مشرقی ریاستوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں نے شرکت کی۔ مذکورہ میٹنگ میں شمال مشرقی علاقے میں پیٹرولیم مصنوعات اور وہاں شروع ہونے والے  بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی دستیابی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں شریک ہونے والی ریاستوں نے  موجودہ مصنوعات کی دسیتابی، مسائل اور اس سلسلے میں اطلاعات اور ان کی بہتری کے لیے تبادلۂ خیال کیا۔

جناب دھرمیندر پردھان نے اپنے اختتامی کلمات میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں سے پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت کنیکشن جاری کرنے کے سلسلے میں تیزی لانے کی درخواست کی تاکہ تمام اہل مکینوں کا احاطہ کیا جا سکے۔ ساتھ ہی دور دراز کے علاقوں میں ایل پی جی کی دستیابی کے لیے مزید کاؤنٹر کھولنے کے لیے نکات کی نشاندہی، پانچ کلو والے سلنڈروں کی دستیابی کی حوصلہ افزائی اور علاقے میں مصنوعات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جاری بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی تکمیل اور لوگوں کو سی این جی /پی این جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More