22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرق اورملحقہ مشرقی وسطی بحرعرب پرمنڈلارہاگردابی طوفان‘ ہکاّ’دھیرے دھیرے مغرب کی جانب سے بڑھ رہاہے

Urdu News

نئی دہلی: شمال مشرق اورملحقہ مشرقی وسطی بحرعرب کے اوپرمنڈلارہاہے گردابی طوفان ‘ہکا ّ ’مغرب کی طرف بڑھ گیاہے ۔ گذشتہ 6گھنٹوں کے دوران اس کی رفتار 17کلومیٹرفی گھنٹہ تھی اوریہ آج 23ستمبر ، 2019کو  ہندوستانی معیاری  وقت کے مطابق 0830بجے اسی خطے میں 20.4ڈگری شمالی عرض البلد اور 65.7ڈگری مشرقی عرض البلدمیں مرکوز تھا ۔ جو کہ ویراول ( گجرات ) کے 490کلومیٹرمغرب ۔ جنوب مغرب ، کراچی ( پاکستان ) کے 520کلومیٹرجنوب ۔جنوب مغرب اور مسیرا ( عمان ) کے 770کلومیٹرمشرق ۔ جنوب مشرق میں واقع ہے ۔ اس طوفان کے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیارکرنے اور اس کے بعد دھیرے دھیرے کمزورپڑجانے کاامکان ہے ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ مغرب کی جانب بڑھے اورعمان کے ساحل کو 25ستمبر ، 2019کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران 19اور 20ڈگری شمالی عرض البلد سے ہوکر گذرے ۔

اس سے متعلق پیش گوئی اور اس کی شدت کے بارے میں تفصیلات درج ذیل جدول میں دی گئی ہیں :

تاریخ /وقت (آئی ایس ٹی )

پوزیشن

 (عرض البلدڈگری شمالی /طول البلدمشرقی )

سطح زمین پرہواکی زیادہ سے زیادہ رفتار

( کلومیٹرفی گھنٹہ )

طوفان کا زمرہ

23.09.19/0830

20.4/65.7

60-70 سے بڑھتے ہوئے 80تک

گردابی طوفان

23.09.19/1130

20.3/65.3

65-75 سے بڑھتے ہوئے 85تک

گردابی طوفان

23.09.19/1730

20.2/64.5

70-80 سے بڑھتے ہوئے 90تک

گردابی طوفان

23.09.19/2330

20.1/63.2

75-85  سے بڑھتے ہوئے 95تک

گردابی طوفان

24.09.19/0530

20.0/62.0

70-80 سے بڑھتے ہوئے 90تک

گردابی طوفان

24.09.19/1730

19.8/60.0

60-70 سے بڑھتے ہوئے 80تک

گردابی طوفان

25.09.19/0530

19.6/57.6

45-55 سے بڑھتے ہوئے 65تک

ہواکاکم دباو

25.09.19/1730

19.4/55.5

35-45  سے بڑھتے ہوئے 55تک

ہواکا نہایت کم دباو

انتباہ(1)ہواکے متعلق انتباہ

*تیزہوا، رفتار40-30کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھتے ہوئے 50کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ۔آئندہ 12گھنٹوں کے دوران گجرات کے ساحل پراور گجرات کے ساحل سے دور برقراررہنے اور پھر دھیما پڑجانے کا امکان ۔

*تندوتیز ہوا، رفتارکے 70-60کلومیٹرفی گھنٹہ سے بڑھتے ہوئے 80کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ۔ شمال مشرق اور ملحقہ مشرقی وسطی بحرعرب کے اوپربنے رہنے کاامکان جو کہ 23کی شام تک شمال مشرق اور ملحقہ مشرقی وسطی بحرعرب پر80-70کلومیٹرسے بڑھتے ہوئے 90کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ سکتاہے۔ اور 24کی صبح میں اس کے دھیما پڑکرکے 55سے 65کلومیٹرسے لے کر زیادہ سے زیادہ 75کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچ جانے کا امکان ہے ۔

(ii)سمندرکی حالت

(1)گجرات کے ساحل کے قریب اور اس سے دور آئندہ 12گھنٹوں کے اندرسمندرکی صورتحال خراب رہنے کا امکان ہے ۔ اآئندہ 12گھنٹوں کے اندر شمال مشرق اور ملحقہ مشرقی وسطی بحرعرب میں سمندرکی حالت اچھال پر ہوگی اوراس کے بعد 12گھنٹوں کے دوران صورت حال انتہائی خراب ہوگی ۔ آئندہ 12گھنٹوں کے اندرشمال مشرق اور ملحقہ مغربی وسطی بحرعرب کے اوپر سمندرکی حالت خراب سے انتہائی خراب ہوگی اور اس کے بعد 24گھنٹوں تک سمندرکا سطح  آب بلندی پرہوگا۔ اس کے بعد اس کے خراب سے انتہائی خراب ہوجانے کا امکان ہے ۔

(iii)ماہی گیروں کے لئے انتباہ

ماہی گیروں کو مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ 24ستمبر کی صبح تک شمال مشرقی اور ملحقہ مشرقی وسطی بحرعرب اور 25کی صبح تک شمال مغربی اور ملحقہ مغربی وسطی بحرعرب میں نہ جائیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More